🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کھیلوں کی بہتری کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے ،ملک میں کھیلوں کا سال منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت تمام صوبوں میں اسپورٹس کلچر کا احیا ہوگا۔وزیر اعظم اسپورٹس کو ضلع اور تحصیل تک لے جانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے اے آر وائی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں کھیلوں کا سال منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہم اس سال کو کھیلوں کے نام کریں گے، وزیر اعظم کا وژن ہے کہ اسپورٹس کو ضلع اور تحصیل تک لے جائیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت تمام صوبوں میں اسپورٹس کلچر کا احیا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ تمام صوبوں کے ڈائریکٹرز سے میٹنگ ہوئی ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی نے وزیر اعظم کے وژن سے تمام ڈائریکٹرز کو آگاہ کیا، میٹنگ میں بریف کیا گیا کہ ہر صوبہ ماہانہ اسپورٹس کی سرگرمی سے آگاہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزرا کو تعلیمی اداروں میں کھیل کے میدان آباد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تعلیمی سطح پر بھی اسپورٹس کو نصاب میں شامل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایک بیج انڈر 16 اور ایک 16 پلس رکھا ہے، انڈر 16 سے ہی نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔
مشہور خبریں۔
مفرور افغان پائلٹوں کی یوکرین میں جنگ کے لیے امریکہ میں تربیت
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ایک امریکی فوجی سفارتی ذریعے نے مفرور افغان پائلٹوں کو امریکہ
اگست
چین اور امریکہ کے درمیان جنگ کا کتنا امکان ہے؟
🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ اور چین کے درمیان ان دنوں کشیدگی میں شدت نے
اگست
سعودی عرب پاکستان کو ملین ڈالرز کی رقم فراہم کرے گا
🗓️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے
مئی
نائجیریا کی عدالت نے اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے سربراہ کو بے گناہ قرار دے دیا
🗓️ 29 جولائی 2021نائجیریا (سچ خبریں) غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا
جولائی
مودی نے عمران کو خط کے ذریعے کیا پیغام دیا
🗓️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے
مارچ
حکومت کو اب اپوزیشن سے کوئی خوف نہیں ہے:شیخ رشید
🗓️ 5 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو
جولائی
یافا اور عسقلان پر کامیاب حملے، یمنی فوج کا منفرد آپریشن
🗓️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا
نومبر
پاکستان نے میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا
🗓️ 12 اگست 2021 راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ
اگست