?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم کی زیرِ صدارت انرجی ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کر دیا جائے گا جبکہ پالیسی کا نفاذ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت انرجی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔
اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک اور متعلقہ اعلیٰ افسران شریک ہوئے جبکہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ملک میں شمسی توانائی کے فروغ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ملک میں ایندھن سے چلنے والے پاور ہاؤسز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 11 کے وی کے 2 ہزار فیڈرز پر شمسی توانائی کی پیداوار کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔
علاوہ ازیں ملک بھر میں سرکاری عمارات کی شمسی توانائی پر منتقلی کی تجویز کے حوالے سے اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اگلے 10 سالوں میں سرکاری عمارات پر ایک ہزار میگاواٹ تک کے شمسی توانائی پیدا کرنے کے پلانٹس لگائے جائیں گے جو کہ (ٹرانسفر، آپریٹ، اون) بوٹ کی بنیاد پر لگائے جائیں گے۔
مزید برآں اجلاس کے دوران بی ٹو بی سولر ویلنگ اور منی سولر گرڈز کی تجاویز بھی زیرِ غور آئیں۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ملک میں ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن بھی کی جائے گی، اس سلسلے میں حکومتی فنڈنگ سے بلوچستان میں ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ زیرِ غور ہے جس کے ذریعے صوبے میں 30 ہزار ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، اس منصوبے پر 300 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
شرکا کو بتایا گیا کہ شہریوں کو شمسی توانائی پیدا کرنے کے پلانٹس، جن میں نیٹ میٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہو، مہیا کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا، پالیسی کا نفاذ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی منظوری سے مشروط ہوگا جبکہ وزیرِ اعظم ہاؤس اور وزیرِ اعظم آفس کو ہنگامی بنیادوں پر ایک مہینے کے اندر شمسی توانائی پر منتقل کر دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں انرجی ٹاسک فورس کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنائے۔
انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی بجلی پیدا کرنے کا ایک صاف، سستا اور ماحول دوست ذریعہ ہے، شمسی توانائی کے استعمال سے ڈسٹری بیوشن لاسز، بجلی کی چوری اور گردشی قرضے جیسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ شمسی توانائی سے پیدا کی گئی بجلی سستی ہوگی اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم پاکستان کی پہلی جامع سولر انرجی پالیسی سامنے لارہے ہیں، اس پالیسی کا نفاذ صوبوں کی باہمی مشاورت سے ہوگا، حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنایا جائے۔
شہباز شریف نے سولر انرجی ٹاسک فورس کی تجاویز کو سراہتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام صوبوں کو ان تجاویز سے آگاہ کرکے ان کی رائے لی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ متبادل توانائی کے تمام منصوبوں میں صوبوں کی ہم آہنگی ہو۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی یوکرین کو فوجی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم بھیجنے کی کوشش
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بائیڈن نے اعلان کیا کہ امریکہ یوکرین کو فوجی میزائل سسٹم
مئی
عدلیہ انصاف کی فراہمی میں وکلا تنظیموں کی معاونت پر انحصار کرتی ہے، چیف جسٹس
?️ 27 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا
دسمبر
کاز لسٹ کی منسوخی، یہ کرنے کے بجائے میری عدالت کی بنیاد میں بارود رکھ کر اڑا دیتے، جسٹس اعجاز اسحٰق
?️ 19 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق
مارچ
حماس نے کہاں کہاں صیہونیوں کی ناک رگڑی؛فوجی امور کے معروف ماہر کی زبانی
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:فوجی امور کے معروف ماہر بریگیڈیئر جنرل فایز الدویری نے
مارچ
تل ابیب اور دمشق کے درمیان شام کے بارے میں تعطل/علاقائی مسابقت اور مبہم امریکی پوزیشن کے درمیان سیکورٹی معاہدہ
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک عرب سیاسی امور کے محقق نے مقبوضہ علاقوں سے
اکتوبر
Alibaba introduces cashier-less offline retail concept
?️ 29 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ویکسی نیشن کے بغیر بازار میں داخلے پر پابندی لگای دی گئی
?️ 23 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) حکومت نے ویکسی نیشن نہ لگوانے والوں کو ٹرانسپورٹ، بازار
اگست
امریکی حکومت صرف اپنے مفادات کے بارے میں سوچتی ہے: کیوبا
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:ہمارے ملک کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان لاطینی امریکہ کے دورے
فروری