?️
دوشنبے (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کونسل آف ہیڈ آف اسٹیٹ کے سربراہی اجلاس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے خطے کی صورتحال پر اظہار خیال کیا اور افغانستان کے مسئلہ کو مل کر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینٹرل ایشیا اور خطے کی صورتحال پر اظہارخیال کیا اور کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی پرتاجکستان صدر کے مشکورہیں۔
تجارت، سرمایہ کاری، اور روابط کے فروغ کیلئے تنظیم اہم پلیٹ فارم ہے،ہمیں خطے میں عالمی چیلنجز کا سامناہے اور ہم نے ملکر ان مسائل سے نمٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے پر عالمی حدت ،ماحولیاتی تبدیلی کےمنفی اثرات مرتب ہوئے۔ ہم نے بہتر ماحول کے فروغ کے لیے شجرکاری مہم شروع کی۔ہم نے ملک کے ہر اس حصے میں پودے لگائے جہاں سبزہ نہیں تھا۔ شجرکاری مہم کو دنیا کے مختلف ممالک میں سراہاگیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گرد ی کے خلاف جنگ میں 80ہزارسےزائد جانیں قربان کیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری معیشت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نقصان پہنچا۔ افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی حقیقت دنیا کو تسلیم کرنا ہوگی۔
ہم نے افغانستان کے حوالے سے ہمیشہ یکساں مؤقف رکھا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں، پاکستان ایک پرامن اور مستحکم افغانستان میں اہم دلچسپی رکھتا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔ افغانستان کو اپنے حال پر چھوڑا نہیں جاسکتا۔
وزیراعظم عمران خان تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کونسل آف ہیڈ آف اسٹیٹ کے سربراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے افغانستان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ جنگ زدہ ملک کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔
عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،افغانستان کوتنہا چھوڑا گیا تو مختلف بحران ایک ساتھ جنم لیں گے۔ خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستا ن پر امن افغانستان کا خواہاں ہے۔ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتاہے۔ پاکستان سمجھتا ہے افغان عوام اپنے فیصلے خود کریں ۔ افغانستان میں موجودہ صورتحال میں عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔
ہمیں یاد رکھنا چاہئیے کہ افغان حکومت بنیادی طور پر غیر ملکی امداد پر انحصار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے پناہ گزین کو تحفظ چاہئیے ،جس کےلیے دنیا بھر کو آگے آنا ہوگا۔ افغانستان کو انسانی بحرا ن ،خوراک ،بنیادی اشیا اور دیگر چیلنجز کا سامناہے۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر یواین قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم آزاد خود مختار فلسطین کی حمایت کرتے ہیں ۔ عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا کو معیشت سمیت مختلف مسائل کاسامنا کرناپڑا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم سینٹرل ایشیا کے ممالک کے روابط کےلیے تعاون کو فروغ دیناچاہتےہیں۔
مشہور خبریں۔
مناظرے میں نقل ہوئی ہے: ٹرمپ
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا
ستمبر
سعودی عرب میں 3 افراد کو پھانسی
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کی کاروائیوں میں
جون
الاقصی طوفان آپریشن کو انجام دینے کی وجہ؛ حماس کا بیان
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک نوٹ شائع کیا
جنوری
داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے الحشد الشعبی کی خصوصی بٹالین
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:عراق کے صوبہ دیالہ میں الحشد الشعبی کے ترجمان نے اعلان
مارچ
اسرائیل کے سامنے ایک نیا چیلینج
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حکام
نومبر
غزہ کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف بحری محاصرے کے تسلسل پر زور: یمن
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: یمن اپنی اصل موقف پر قائم ہے کہ وہ غزہ کی
جولائی
تقریبا 100 دن تک بیٹری چلانے والا فون متعارف
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: امریکی بیٹری ساز کمپنی انرجائزر نے ایک قدم آگے بڑھتے
فروری
کشمیری عوام کو دہائیوں سے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا سامنا ہے: شمیم شال
?️ 9 مارچ 2023جنیوا: (سچ خبریں) کشمیری نمائندہ شمیم شال نے اقوام متحدہ کے ہائی
مارچ