?️
لاہور (سچ خبریں ) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے ہولی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناوں کی خواہش کی ہے پوری دنیا میں آج ہندو مذہب سے تعلق رکھنے ہولی کا مذہبی تہوار عقیدت و احترام سے منارہے ہیں، پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری بھی اپنی خصوصی عبادات اور تقاریب کا اہتمام کررہی ہے،اس سلسلے میں گھروں اور گلیوں کو سجایا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے پیغام میں ہندو برداری کو دیوالی کے تہوار کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے رنگوں کا تہوار قرار دیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ہولی کے تہوار کی مناسبت سے اقلیتی برادری نے بازاروں سے سجاوٹ کے سامان کے علاوہ آتش بازی کا سامان بھی خریدا ہے۔
ہولی کے اس تہوار پر لوگ سفید لباس پہنتے ہیں اور ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر محظوظ ہوتے ہیں۔ خیال رہے کہ ہولی موسمِ بہار کا تہوار ہے جو سردیوں کے موسم کے خاتمے پر منایا جاتا ہے دوسری طرف یہ موسمِ خریف کی فصل کی کٹائی کا تہوار بھی ہے، ہولی کے رنگ بھی علامتی ہیں۔ لال کا مطلب محبت اور زرخیزی ہے، ہرا رنگ فطرت کی نمائندگی کرتا ہے، پیلا خوراک کی علامت ہے، جب کہ نیلا وشنو دیوتا سے مناسبت کی بنا پر مذہب اور روحانیت کا نمائندہ ہے۔


مشہور خبریں۔
آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے، مدت 5 سال، ترمیمی بل منظور
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے
نومبر
شہید نصراللہ کی زندگی اور شخصیت ان کے بیٹے کی زبانی
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: سید جواد حسن نصراللہ، شہید سید حسن نصراللہ کے بیٹے
اکتوبر
بغداد میں13دہشتگرد گرفتار
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:عراقی انٹیلی جنس اورسکیورٹی ایجنسی نےاس ملک کے دارالحکومت بغداد میں
فروری
برطانیہ کے کوویشیلڈ ویکسین کو قبول نہ کرنے کی وجہ سے ہندوستانی عوام برہم
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں: وا ٹوڈی کے مطابق ہندوستان نے یہ بھی نوٹ کیا کہ
ستمبر
غزہ کے دلدل میں نتن یاہو کا کیا رول رہےگا ؟
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ ہفتوں کے دوران، حماس اور صہیونی ریاست کے درمیان معطل
مئی
ٹرمپ کو ہماری قوم کی توہین کے بجائے امریکی شہریوں پر توجہ دینی چاہیے:سومالیہ کے وزیرِ دفاع
?️ 13 دسمبر 2025 ٹرمپ کو ہماری قوم کی توہین کے بجائے امریکی شہریوں پر
دسمبر
طالبان کا امریکہ کو اہم پیغام
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے ایک طالبان کا
جون
میں ہمیشہ یہودیوں کا دوست اور ہیرو رہوں گا: ٹرمپ
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ہمیشہ یہودیوں کے دوست اور
دسمبر