وزیر اعظم نے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت کر دی ہے جبکہ زلزلے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی۔ وزیراعظم نے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو ریلیف فراہمی میں حکومت بلوچستان کو تمام ممکنہ معاونت کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے، وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

دوسری جانب صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی بلوچستان زلزے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ جبکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بلوچستان زلزلے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت امدادی کارروائیوں میں قائدانہ کردار ادا کرے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں رات 3 بج کر 2 منٹ پر زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔ زلزلے کی وجہ سے ہرنائی اور شاہرگ میں 70 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ مختلف علاقوں میں کئی افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن میں امریکہ کے اشاروں پر جارحیت ہورہی ہے:بحرینی مذہبی رہنما

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے مذہبی رہنما اور عالم دین شیخ عیسی قاسم نے

پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا کر بھرپور دفاع کیا۔ قمر زمان کائرہ

?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے

القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان سمیت دیگر 28 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

?️ 22 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے القادر ٹرسٹ

تارکین وطن کے ووٹ کا حق ختم نہیں کر رہے:وفاقی وزیر قانون

?️ 27 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ اوورسیز

ریاض اجلاس سے قبل شام کی عرب لیگ میں واپسی کا امکان

?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 19 مئی کو

ریاستوں میں ٹرمپ اور ہیریس کے درمیان بہت قریبی دوڑ

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں صرف ایک دن باقی رہ گیا

سود کے نجی کاروبار کی ممانعت کا بل پنجاب اسمبلی میں منظور

?️ 17 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کے عوام کے

خلائی جہاز شہریوں کو لے کر خلا میں روانہ ہو گیا

?️ 17 ستمبر 2021فلوریڈا(سچ خبریں) ایرواسپیس کمپنی اسپیس ایکس کا خلائی جہاز عام شہریوں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے