?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیر داخلہ شیخ رشید کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس بلا لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ کو موجود ملکی صورتحال کے پیش نظر اچانک واپس آنا پڑا ۔
شیخ رشید احمد ائیربلیو کی پرواز پی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچے۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوئے تھے۔ روانگی کے وقت شیخ رشید نے کہا تھا کہ خواہ میچ کلکتہ ہو، دبئی ہو، یا چنائی مجھے دو دن کی چھٹی ملی ہے۔
پاکستانی ٹیم اپنے سفر کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔ خیال رہے کہ کالعدم تنظیم کے دھرنے کی وجہ سے لاہور میں صورتحال بگڑی۔ گذشتہ رات لاہور میں مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا ہے جس سے 2 اہلکارشہید ہو گئے۔شہید ہونے والوں میں ہیڈکانسٹیبل ایوب اور کانسٹبل خالد جاوید شامل ہیں، خالد جاوید چوکی میئو گارڈن جبکہ ایوب تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھا۔
ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق مظاہرین کے پتھراؤ سے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم بھی پھینکے۔ پولیس نے مظاہرین کو توڑ پھوڑ اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر روکا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی جانب سے ڈنڈوں کا استعمال اورپتھراؤ کیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی احتجاج اور دھرنے کے پیش نظر کنٹینرز لگا کر سڑکوں کو بند کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
میرے والد ایک مہربان انسان اور قوم کے حقیقی باپ تھے: زینب نصراللہ
?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل شہید سید حسن
فروری
اسرائیلی فوج کو ایک پیچیدہ اسکینڈل کا سامنا
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو ان
نومبر
ہم ٹرمپ کو اصلی جہنم دکھائیں گے: انصاراللہ
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: یمنی شہریوں کے خلاف وحشیانہ امریکی جارحیت پر یمن کے
مارچ
صیہونی حکومت کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کے خلاف ترک اخبار کا احتجاج
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:ترکی کے دارالحکومت آ نکارا میں ان دنوں بہت سے سیاستدان
مارچ
سعودی عرب میں 6 ایرانیوں کو پھانسی دینے کا اعلان
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز دعویٰ کیا
جنوری
یوکرین کی شکایات کو مسترد کرنے کے ہیگ کورٹ کے فیصلے پر روس کا ردعمل
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی
فروری
اسرائیل کا 2025 کا ڈراؤنا خواب؛ تل ابیب یمن سے نمٹنے میں ناکام کیوں؟
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: یمن نے سال 2024 کا اختتام امریکہ اور صیہونی حکومت
جنوری
صیہونیوں کا نامعلوم سیاسی افق
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کنیسٹ کی تحلیل پر
جون