?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو طلب کرلیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ بلدیاتی انتخابات میں کہاں کہاں اور کیوں شکست ہوئی؟رپورٹ کے بعد وزیراعظم اگلے مرحلے کی حکمت عملی کے لیے محمود خان کو گائیڈ لائنز دیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے طلب کرنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ وزیراعظم سے ملاقات کرینگے، الیکشن میں کہاں کہاں اور کیوں شکست ہوئی؟ وزیراعلیٰ بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر وزیراعظم کو بریف کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں بلدیاتی الیکشن میں ساتھ نہ دینے والے ارکان پارلیمنٹ اور سینئر رہنماؤں کی نشاندہی کی جائے گی جبکہ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا، رپورٹ کے بعد وزیراعظم اگلے مرحلے کی حکمت عملی کے لیے محمود خان کو گائیڈ لائنز دیں گے۔
واضح رہے کہ کے پی بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں غیر متوقع شکست پر پی ٹی آئی ارکان شش وپنج میں مبتلا ہیں اور انہوں نے شکست کی وجوہات جاننے کے لئے وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی پارٹی رہنماؤں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو آزادانہ انکوائری کی سفارش کی ہے، انکوائری ٹیم کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں دوسرے مرحلےکےانتخابات میں فیصلے ہوں گے۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پارٹی کی غیر متوقع شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان ذاتی اختلافات پس پشت ڈالیں اور عمران خان کی قیادت میں خود کومنظم کریں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے معنی خیز پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت اگر پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کےہاتھ لگ جائیگا، جے یو آئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل نہیں ہوسکتی۔


مشہور خبریں۔
2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن کی ہو گی: پنس
?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سابق امریکی نائب صدر ڈونلڈ
نومبر
عراقی وزیر اعظم کا صیہونی مخالف بیان
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد اور عراقی وزیر اعظم محمد شیاع
جولائی
حزب اللہ نے صہیونی فوجیوں کو لبنان کی سرحد سے مار بھگایا
?️ 2 اکتوبر 2024لبنان کی اسلامی مزاحمت نے آج بروز بدھ صہیونی دشمن کے خلاف
اکتوبر
سلمان خان کی ’سکندر‘ ریلیز
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی میگا ایکشن
مارچ
پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
?️ 24 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے
اگست
موجودہ شہروں کو وسیع نہیں کرنا چاہیے۔ خواجہ آصف کی تجویز
?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے تجویز دی
اگست
میانمار فوج کی عام شہریوں کے خلاف بربریت
?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:میانمار کے نیوزذرائع اور عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ
مارچ
شرحِ نمو اور قیمتوں میں استحکام لانے میں حکومت تاحال ناکام
?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کی جانب سے حال ہی میں
دسمبر