?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں امتِ مسلمہ کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کی عید 2 اہم وجوہات کی بناء پر بہت مختلف ہے جسے ہمیں اپنےاہلِ خانہ کے ہمراہ خاموشی سے گزارنی چاہئیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پہلی وجہ یہ ہے کہ ہم نے پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ پر دوبارہ قابو پانا شروع کردیا ہے، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) پر سختی سے عمل کریں۔
پوری امتِ مسلمہ کو عید مبارک۔ آج کی عید بہت مختلف ہےجسے 2 اہم وجوہ کی بناء پر ہمیں اپنےاہلِ خانہ کےہمراہ خاموشی سے گزارنی چاہئیے۔ اول: کوروناء وباء پاکستان میں جس کےپھیلاؤ پر ہم نےدوبارہ قابو پانا شروع کردیا ہے چنانچہ لازم ہےکہ ہم احتیاطی تدابیر (SOPs) بطورِخاص ملحوظ خاطر رکھیں۔
عمران خان نے کہا کہ گھر میں خاموشی کے ساتھ عید گزارنے کی دوسری اہم وجہ یہ ہے کہ ہم ان اہلِ کشمیر و فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جنہیں قابض قوتوں کے ہاتھوں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اپنے بنیادی حقوق کی صریح پامالی کے ساتھ پیہم جبر و بربریت کا سامنا ہے، کشمیریوں اور فلسطینیوں پر جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
مشہور خبریں۔
یو ائے ای نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ با قاعدہ کھول دیا
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے خبر دی ہے کہ تل
مئی
نیتن یاہو کی کابینہ میں اختلاف
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گیلانت کا اس حکومت
اکتوبر
حکومت کا پرائمری سطح پر مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ
?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے سینیٹ قائمہ کمیٹی
جون
ٹرمپ ایران سے خوف زدہ:امریکی تجزیہ کار
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی تجزیہ کاروں پیٹر بیکر اور سوزن گلیزر کی لکھی ہوئی
ستمبر
مصر بھی گیا صیہونیوں کے ہاتھ سے
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر نے فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی
جولائی
کسی بھی گروہ کو دہشت پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے: عثمان بزدار
?️ 18 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی
جولائی
امریکی تاریخ کا بدترین صدر
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق بدترین امریکی صدور
فروری
فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن، پاکستانی قیادت کا مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل پر زور
?️ 29 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز
نومبر