?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق میڈیا ذارئع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکاء اشرف نے ملاقات کی ملاقات میں ملک بھر میں جاری حالیہ چینی بحران سمیت شوگرانڈسٹری کے معاملات پر بات چیت کی گئی ۔ اس ملاقات کے بعد چئیرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکا اشرف نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات مثبت اور اچھی رہی ۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کو شوگر انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ کیا۔
شوگر انڈسٹری کے مسائل کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی مشیر خزانہ شوکت ترین کریں گے جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں تین وفاقی وزرا، وفاقی سیکرٹریز اور صوبائی چیف سیکرٹری بھی شامل ہوں گے۔ ذکا اشرف نے کہا کہ کمیٹی کے سربراہ شوکت ترین نے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے شوگر ملز 15 نومبر سے کرشنگ کا آغاز کر دیں گے، جبکہ وسطی پنجاب سے 20 نومبر کو کرشنگ سیزن کا آغاز ہو گا۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ کی ملز بھی 15 سے 20 نومبر میں کرشنگ کا آغاز کریں گی۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی پکڑ دھکڑ سے چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا، تاہم اب فری مارکیٹ میکانزم پر کام کیا جائے گا۔ ذکا اشرف نے بتایا کہ آئندہ سے چینی کی قیمت طلب اور رسد کے تحت طے کی جائے گی۔ چینی کی ایسی قیمت مقرر کی جائے گی جس سے کسی کا نقصان نہ ہو۔
چئیرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکا اشرف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ورکنگ تعلقات بن گئے ہیں، حکومت اور ہم مل کر ایسی قیمت رکھیں گے جس پر تمام فریقین مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام کے مفاد میں جلد ملز چلانے کا فیصلہ کیا، چینی کی وافر مقدار پید اہونے کی صورت میں یا تو حکومت چینی خرید لے گی یا پھر چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دے گی۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں کے نفسیاتی حالات کی رپورٹ
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں الاقصیٰ طوفان
ستمبر
شہباز گل نے پرویز رشید کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز
نومبر
نیتن یاہو 2025 اور اس کے بعد کے سالوں میں بھی جنگ جاری رکھنے کا خواہاں
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار Haaretz کے عسکری امور کے تجزیہ کار Amos Hareil
جنوری
یورپی حکام کی ٹرمپ کے بارے میں خوش فہمی
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:یورپی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے منتخب صدر
جنوری
اسرائیل کے پاس لبنان میں جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: مغربی ایشیا کی پیشرفت کے ماہر نے یہ بیان کرتے
دسمبر
کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی
?️ 9 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی
جون
بولٹن نے ترکی کو نیٹو سے نکالنے کی تجویز پیش کی
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن
جنوری
حکومت صحافیوں کوسہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے
?️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم
جون