🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سید علی گیلانی کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا، انہوں نے ساری عمر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کی ان کا کہنا تھاکہ سید علی گیلانی نےقابض بھارتی انتظامیہ کی قیدوبند کی اذیتیں برداشت کیں اورپرعزم رہے، ان کی جرات مندانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ سید علی گیلانی کی رحلت کی خبر سن کر دل گرفتہ ہوں، سید علی گیلانی نے آخری سانس تک کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اور متعدد بار قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر میں آزادی کی تحریک کا دوسرا نام تھے،ان کی زندگی جہد مسلسل کا ایک استعارہ تھی۔
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا کہنا تھاکہ سید علی گیلانی کی رحلت سے کشمیری عوام یتیم ہوگئے، انہوں نے کشمیریوں کیلئے زیادہ تر زندگی جیل میں گزاری۔
ان کا کہنا تھاکہ سید علی گیلانی کا آخری لمحے تک ایک ہی نعرہ تھا ’ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے‘، سید علی گیلانی کے انتقال سے تحریک آزاد ی مزید تیز ہوگی۔
خیال رہے کہ 92 سالہ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا انتقال آج رات سری نگر میں ہوا، وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔سید علی گیلانی 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے، وہ جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کے رکن بھی رہے۔بعد میں سید علی گیلانی نے تحریکِ حریت کے نام سے اپنی جماعت بنائی، وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی رہے۔وہ جموں و کشمیر میں بھارتی قبضے کے سخت مخالف اور مظلوم کشمیریوں کی توانا آواز سمجھے جاتے تھے۔
مشہور خبریں۔
آزاد کشمیر کی جے یو آئین نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا
🗓️ 28 جون 2021مظفرآباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون
جون
امریکیوں کا سپریم کورٹ پر سے اعتماد کیوں کم ہوا؟
🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک کے مطابق، جولائی 2022 میں اس عدالت
اگست
اسرائیل خطے کے ممالک کو کیوں اکساتا ہے ؟
🗓️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک بیان میں صیہونی
اکتوبر
شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی حملہ
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس نے شام کے شہر ادلب میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں
اکتوبر
سعودی اتحاد کے یمن پر 25 فضائی حملے
🗓️ 12 فروری 2021سچ خبریں:سعودی جارحیت پسند اتحاد نےآج یمن پر 25 فضائی حملوں کیے
فروری
محمد بن زاید باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات کے حکمران
🗓️ 15 مئی 2022سچ خبریں: محمد بن زید آل نہیان متحدہ عرب امارات کے نئے
مئی
وزیراعظم نے بلوچستان میں نیا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا
🗓️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے گورنر جسٹس
مئی
فردوس عاشق اعوان کا عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
🗓️ 19 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے عہدے
جولائی