وزیر اعظم نے سبسڈی کے لیے رجسٹریشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام کی تکالیف کو مد نظر رکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سبسڈی کے لیے رجسٹریشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

جمعرات کو احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نے خود کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل سمیت متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا ادراک ہے۔ ہم غریب ترین لوگوں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم کو بتایا گیا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت ملک کے ان 2 کروڑ گھرانوں کو آٹے، گھی اور دالوں پر ایک ہزار روپے کی ماہانہ سبسڈی دی جا رہی ہے جن کی ماہانہ آمدنی 50,000 روپے سے کم ہے۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ پروگرام 15 دسمبر سے ملک بھر میں شروع کیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے اور اب تک 15000 سے زیادہ کریانہ اسٹورز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ غریب گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں کریانہ سٹورز اور ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں کو بیدار کرنے کے لیے ضلعی حکومتوں کو بھی متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مشہور خبریں۔

شب عاشور میں امام خامنہ ای کی موجودگی کا معنی خیز پیغام

?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: علاقائی اور عالمی حلقوں کے ردعمل اور تجزیوں کے تسلسل

فواد چوہدری کا ایک بار پھر معافی مانگنے کا اعلان؛ کیوں؟

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4

یوکرین کے پاس جوہری ہتھیار ہیں: جنرل پولش

?️ 9 فروری 2023سچ خبریں: پولینڈ کی زمینی فوج کے سابق کمانڈر جنرل والدیمار اسکرزیبچک

اسرائیل کبھی بھی حزب اللہ کو تباہ نہیں کر سکے گا

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن

غزہ جنگ کون جیت رہا ہے؟ صہیونی میڈیا کی زبانی

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے طویل وحشیانہ حملے

امریکی جنگ کے پاکستان پر اثرات؛ امیر جماعت اسلامی کی زبانی

?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 2001ء

افغانستان میں داعش کے 50 ارکان کی خود سپردگی

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:طالبان کے انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے

ہم فلسطین کی آزادی تک اس کا دفاع کریں گے

?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں:   فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے یوم ارض کی اڑتالیسویں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے