🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی مکمل طور پر ختم کر دی گئی کی جانب سے اقتدار میں آنے سے قبل پٹرولیم مصنوعات پر ہوشربا پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کے نفاذ کی شدید مخالفت کی جاتی تھی اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو بھی ملک کی خراب معاشی صورتحال کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی کو برقرار رکھنا پڑا۔
تاہم اب تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی ختم کردی، جبکہ سیلز ٹیکس میں بھی کمی کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ فی لیٹر پیٹرول پر چارج کی جانے والی 2 روپے 97 پیسے کی پٹرولیم لیوی یکم جولائی سے ختم کر دی گئی ہے۔
جبکہ ہائی اسپیڈ پر عائد لیوی میں کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کے فی لٹر پر سیلز ٹیکس 20 پیسے کم کردیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں ایک روپے 71 پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا کی تجویز کے برعکس پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف 2 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت کا اطلاق یکم جولائی سے ہو چکا۔ اضافے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 112 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 114 روپے ہوگئی۔
اس سے قبل 29 جون کو اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔ سمری میں یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔ اوگرا کی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اضافے کی سفارش کی گئی، تاہم وزارت خزانہ نے اوگرام کی سمری کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قدرے کم اضافہ کیا۔
مشہور خبریں۔
2024 میں فلسطین؛ تاریخی جبر کے خلاف مزاحمت کا ابدی قیام
🗓️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: 2023 کے آخر میں الاقصیٰ طوفان کا بہادرانہ آپریشن دنیا
جنوری
جنگ میں تقریباً 3000 یوکرائنی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں: زیلنسکی
🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے
اپریل
صہیونی جنگی کابینہ سے مشکل ترین سوالات
🗓️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم اخبار نے مشترکہ اجلاس میں صیہونی حکومت کے وزیر
اکتوبر
آئی ایس پی آر صاحب! عزت صرف ایک ادارے کی نہیں، ہر شہری کی ہونی چاہیے، عمران خان
🗓️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
مئی
کیا نیتن یاہو کا خواب پورا ہوگا؟
🗓️ 5 مئی 2024سچ خبریں: ایک منصوبہ کی بنیاد پر نیتن یاہو جنگ کے خاتمے کے
مئی
سعودی ولی عہد کی جانب سے ہادی کو فوری ہٹانے کا راز
🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی
مئی
پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں: بزدار
🗓️ 18 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے برطانیہ کے پاکستان کو
ستمبر
کورونا نے اسمبلی سرگرمیوں کو بھی متاثر کیا
🗓️ 24 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میںکورونا وائرس کی تیسری لہر کے جاری
اپریل