?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں پاک فوج اورجمہوری قوتیں ایک پیج پرہیں، تمام سیاسی جماعتیں فوج کے ساتھ ہیں۔ اپوزیشن کے ساتھ حکومت کے حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں، کشمیر کے الیکشن بعد ملک کے سیاسی حالات مزید بہتر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، حکومت کو اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہئیے ، قومی مفاد میں حکومت اور اپوزیشن میں کوئی اختلاف نہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا طویل اجلاس ہوا جو لگ بھگ آٹھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔
پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، دیگر عسکری حکام، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سیاسی قیادت اور چاروں وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔ اس اہم اجلاس میں افغانستان اور ملکی سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی، شرکا نے عید سے قبل دوبارہ اجلاس بلانے پر اتفاق کیا۔
اس اہم اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت شریک ہوئے۔ اجلاس کے شرکا کو مسئلہ کشمیر اور افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان بامعنی گفت وشنید کا آغاز ہوا، افغانستان میں امن جنوبی ایشیا میں استحکام کا باعث بنے گا۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان افغانستان میں عوام کی نمائندہ حکومت کا خیر مقدم کرے گا۔
افغان امن کیلئے اپنے ذمہ دارانہ کردار کو بھی جاری رکھا جائے گا۔
شرکا کو دی گئی اس اہم بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ پاکستان کی سرزمین افغان تنازع میں استعمال نہیں ہو رہی، امید ہے کہ افغان سرزمین بھی پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔ افغان سرحد پر باڑ کا کام 90 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔ جبکہ سیاسی قیادت نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی سفارشات بھی پیش کیں جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکا کے سوالات کی جواب بھی دئیے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ساری اپوزیشن اور حکومت ایک ہیں۔


مشہور خبریں۔
این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال اور بارشوں کے نئے اسپیل پر الرٹ جاری کردیا
?️ 4 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)
ستمبر
9 مئی کے مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 196 ملزمان کو 10 سال تک قید
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 9
جولائی
صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی خاتون صحافی گرفتار
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی خاتون
ستمبر
ٹرمپ کی نیتن یاہو کو مزید رسوا ہونے سے بچانے کی ناکام کوشش
?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:رأی الیوم نے امریکی حملے کو نمائشی قرار دیتے ہوئے
جون
کوئی نہیں جانتا کہ نصراللہ کیا سوچ رہے ہیں:اسرائیلی میڈیا
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اس
ستمبر
یوکرین جنگ کےعالمی نظام پر سیاسی اثرات
?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: 24 فروری 2022 کو شروع ہونے والی یوکرین کی جنگ
فروری
سعودی اتحاد کا یمن جنگ بندی کی خلاف وزری کرنے کا مقصد
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے
مئی
غزہ والوں کی ہمدردی کے دعوے بھی اور انہیں مارنے کے بم بھی؛امریکی منافقت کا ایک اور ثبوت
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نےغزہ کے لیے دکھاوے کا ہمدردانہ رویہ اپناتے
اکتوبر