وزیر اعظم ایک بار پھربراہ راست عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے

وزیر اعظم کا اسکولوں کے نصاب کی نگرانی خود کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ایک بار پھراتوار کو عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دینے کے لئے تیار ہیں اس حوالے سے ذرائع کے مطابق  آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ پروگرام اتوار کوبراہ راست نشر کیا جائے گا، رواں ماہ کے آغاز میں بھی یہ پروگرام منعقد ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشاللہ اس اتوار وزیراعظم ایک بار پھر آپ سے براہ راست بات کریں گے، آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ پروگرام اتوار کوبراہ راست نشر کیا جائے گا۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغٖاز میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کے جواب دیئے تھے ،لاک ڈاؤن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی بھی قیمت پر لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے کیونکہ اس سے معیشت تباہ ہو جائے گی ، لاک ڈاؤن کے بعد بھارتی حکومت کو کتنی قیمت ادا کرنا پڑی اور اس سے ان کی معیشت ڈوب گئی۔

آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ” کے لائیو سیشن میں وزیراعظم نے اسلام آباد میں سفاکانہ طریقے سے قتل کی جانے والی نور مقدم کیس اور افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا سے متعلق کھل کر گفتگو کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نور مقدم کیس کو پہلے دن سے دیکھ رہا ہوں یہ خوفناک کیس ہے،کیس کی مکمل تفصیل حاصل کرچکا، میں یہ واضح کردوں کہ اگر ملزم بڑے خاندان سے ہے تو بچ جائیگا ایسا نہیں ہوگا، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے دہری شہریت کا حامل ہے بچ جائیگا توایسا نہیں ہوگا۔

مشہور خبریں۔

پنجاب کی حکومت نے عید سے قبل ہی ملازمین کو بڑی عیدی دے دی

?️ 28 اپریل 2021لاہور (سچ خبرین) تفصیلات کے مطابق صوبے میں گریڈ 17 اور 18

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول

ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ

?️ 9 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سابق چیف

توقع سے کم شرح سود میں اضافے کے سبب اسٹاک مارکیٹ 358 پوائنٹس بڑھ گئی

?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

محمد بن سلمان کے اقتدار میں آنے کی الٹی گنتی شروع

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ چھ سال سے

آئی ایم ایف کا وفد آج سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا

?️ 11 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا وفد آج سے 15

کراچی کے مسائل کو نظر انداز نہیں کر سکتے : وزیر اعظم

?️ 11 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)  وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی

غزہ دنیا کا سب سے بھوکا خطہ ہے: اقوام متحدہ

?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی اسرائیل اور امریکہ کے فریبکارانہ منصوبے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے