اسلام آباد (سچ خبریں) ووٹ کے حق کے بعد وزیراعظم نے اوورسیزپاکستانیوں کو ایک اور سہولت کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان آج اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کریں گے، ڈیجیٹل پورٹل سے آن لائن پاورآف اٹارنی کی تصدیق کی جاسکےگی اس عمل سے سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات فراہم ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کریں گے ، ڈیجیٹل پورٹل سےپاور آف اٹارنی کی تصدیق کی جاسکے گی۔اس سلسلے میں وزارت خارجہ اورنادراکے مابین مفاہمتی یادداشت بھی دستخط ہوگی ، پورٹل نادرا کے ڈیٹابیس سے منسلک ہوگا۔
ابتدائی طور پرڈیجیٹل پورٹل 10ممالک میں شروع کیاجا رہا ہے ، ڈیجیٹل پورٹل سے آن لائن پاورآف اٹارنی کی تصدیق کی جاسکے گی۔ڈیجیٹل پورٹل سے صارفین اپنی درخواستوں کا اسٹیٹس بھی چیک کرسکتے ہیں ، جس سے سمندرپار پاکستانیوں کو وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔
دوسری جانب ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی۔ الواداعی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی الوداعی ملاقات کی تھی۔