?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکام کو درمیانے اور چھوٹے درجے کے کسانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی کے لیے پالیسی فریم ورک پیش کرنے ہدایت کردی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس ماہ کے آخر تک درمیانے اور چھوٹے پیمانے کی زرعی سرگرمیوں سے وابستہ کسانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی کے لیے پالیسی فریم ورک پیش کیا جائے۔
جون میں، وزیرِ اعظم نے زرعی شعبے کی بحالی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ اس شعبے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے، انہوں نے زرعی شعبے کو فروغ دینے کے لیے پائیدار اصلاحات متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی تھی۔
زرعی ترقی اور زرعی مالیاتی منصوبہ بندی کے حوالے سے آج منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت دی کہ’ کسانوں کو آسان قرضے فراہم کرنے اور زرعی مالیاتی شعبے میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظام متعارف کرانے کے لیے ایک جامع منصوبہ اس ماہ کے آخر تک تیار کر کے پیش کیا جائے۔’
وزیرِ اعظم نے کہا کہ’ بارہ ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے کسانوں کو جدید زرعی سہولیات فراہم کرنے کو ترجیح دی جائے۔’
اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ اور رانا تنویر حسین، وزیرِ اعظم کے مشیر محمد علی، وزرائے مملکت بلال اظہر کیانی اور عبدالرحمٰن کانجو، معاونِ خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی زرعی شعبے کی پیشرفت اور زرعی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن سے جڑی ہوئی ہے۔
وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ’ کسانوں کی پیداوار کو برآمدی اشیاء میں تبدیل کرنے کے لیے چھوٹے پیمانے کی صنعتی مشینری تک رسائی کے لیے بھی جامع منصوبہ بندی کی جائے۔’
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ حکومت زرعی اصلاحات کے عمل کو تیز کر رہی ہے تاکہ کسانوں کو جدید زرعی آلات، معیاری بیج، مصنوعی ذہانت، پانی کے بہتر استعمال، کھیتوں پر چھوٹی صنعتوں اور دیگر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ زرعی پیداوار کو پراسیس کر کے برآمدات بڑھانے کے لیے کسانوں کو ضروری سہولیات اور تربیت فراہم کرنے کے اقدامات کو بھی اصلاحات میں شامل کیا جا رہا ہے۔’
اس موقع پر زرعی اصلاحات، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی کارکردگی اور کسانوں کو دیے جانے والے قرضوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس ماہ کے آغاز میں وزیرِ اعظم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت کسانوں کو نرم زرعی قرضے فراہم کرنے کی اسکیم متعارف کرائی تھی۔
مارچ میں وزیرِ اعظم نے ملک کے زرعی شعبے کو دوبارہ فعال بنانے، غذائی خود کفالت حاصل کرنے اور زرعی برآمدات میں اضافے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ اگر وفاقی حکومت صوبوں کے تعاون سے کسانوں کو مناسب نرخوں پر زرعی وسائل فراہم کرے تو اگلے چند سالوں میں پاکستان میں زرعی انقلاب لایا جا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
سڈنی میں امریکی قونصل خانے کی تباہی
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: سڈنی میں امریکی قونصل خانے کی عمارت میں گزشتہ نصف
جون
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 84 افراد جاں بحق
?️ 5 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث پاکستان
جون
فرانسیسی وزیر خارجہ کا موہن میگزین کے اقدام کو درست قرار دینے کا استدلال
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے جمعرات
جنوری
چین کے بعد روس نے بھی طالبان کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 15 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں) چین نے طالبان کو اہم پیشکش کرتے ہوئے اور
جولائی
کشمیری عوام کا ترجمان عمران خان، مقبوضہ کشمیر میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کی تصاویر آویزاں کردی گئیں
?️ 21 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) کشمیری عوام کا ترجمان عمران خان، یہ وہ نعرہ ہے جو
اپریل
(ن) لیگی رہنماؤں کے مذاکرات مخالف بیانات پر پی ٹی آئی نے حکومت سے وضاحت طلب کرلی
?️ 2 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے 2 سینئر اراکین کی جانب سے
مئی
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں متعدد گھروں کو تباہ کردیا، درجنوں کشمیری شہید اور زخمی ہوگئے
?️ 15 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان میں میں
مارچ
صیہونیوں سے سمجھوتہ کرنے والوں کی شرطیں
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:قابض حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی انتہائی
جولائی