?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر واقع ایف سی چیک پوسٹ پر کالعدم ٹی ٹی پی کے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔خود کش دھماکے میں4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 19 زخمی ہو گئے تھے۔
کوئٹہ میں ہوئے خود کش حملے کی مذمت وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ناکام بنانے والی سیکیورٹی فورسز اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں آج مستونگ روڈ پر سوہنا خان ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 19 زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 19 زخمیوں میں 17 ایف سی اہلکار اور 2 سویلین شامل ہیں، خود کش حملے کے تمام زخمیوں اور لاشوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں کے علاوہ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکا خود کش تھا، خود کش حملہ آور کا سر اور دیگر جسمانی اعضاء قبضے میں لے لیئے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، جس نے اپنی موٹر سائیکل قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی سے ٹکرائی۔واضح رہے کہ خود کش دھماکے کی ذمے داری کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی حکام کی اردن کے خلاف تل ابیب کی دھمکیاں
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی نیٹ ورک 14 نے اپنی رپورٹ میں
ستمبر
تہران اور ریاض سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر غور کر رہے ہیں: اکسیوس
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: Axios ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو
اپریل
وینزویلا اور کولمبیا آپس میں فوجی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو نے کل منگل
اگست
لیکن ہماری حکومت کی اولین ترجیح کم آمدنی والوں کی مدد کرنا ہے
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فراش ٹاؤن
نومبر
ترکی کے آئندہ انتخابات پر ایک نظر
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے کئی معتبر اداروں کے جائزوں کے مطابق آئندہ ترک
ستمبر
شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ، امریکا سمیت متعدد ممالک کی نیندیں حرام ہوگئیں
?️ 25 مارچ 2021پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے آج دو مختصر فاصلے تک
مارچ
اسکولوں میں موسم سرما کے حوالے سے تعطیلات کا فیصلہ کل ہوگا
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا حتمی
دسمبر
کیا یورپ کے ہاتھ بھی فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں؟
?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: یورپی پارلیمنٹ میں فلسطین کے ساتھ تعلقات کی کمیٹی کے
اپریل