فواد چوہدری نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

?️

لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد ٹوٹ چکا، کسی بھی مسئلے پر اپوزیشن کی کوئی رائے نہیں ہے، ن لیگ میں قیادت کے لیے لڑائی جاری ہے، بلاول بھٹو ، مریم بی بی اور فضل الرحمان سب چوں چوں کا مربہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلے پر اپوزیشن نے سنجیدہ گفتگو نہیں کی ، اپوزیشن کو ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دی تھی لیکن جواب نہیں ملا کیوں کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ٹوٹ چکی ہے اور مسلم لیگ ن میں لڑائی جھگڑا جاری ہے ، جہاں قیادت کے لیے ٹاس ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں جب کہ افغانستان میں عدم استحکام سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوتا ہے ، اس لیے کابل سے غیر ملکی انخلا میں بھرپور مدد کی ، افغانستان سے مہاجرین پاکستان کی طرف آتے ہیں تو اس کے اثرات ہم پر مرتب ہوتے ہیں ، افغانستان میں تمام گروپوں کی نمائندہ حکومت سے استحکام آئے گا اور افغانستان کو الگ چھوڑنے سے عدم استحکام پیدا ہو گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں ہے جب کہ بھارت تو سید علی گیلانی کے جنازے سے بھی ڈر رہا ہے ، بھارت نے موقع ملنے پر افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا ، بھارت کو افغانستان میں توجہ کی کیا ضرورت ہے؟۔

ادھر شیخ رشید احمد نے خطے میں نیا بلاک بننے کا اشارہ دے دیا ، وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ یہ میری خواہش بھی ہے، میری سیاسی سوچ بھی ہے اور میرا تجزیہ بھی ہے کہ یہ خطہ اہم ہونے بننے جا رہا ہے ، افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد یہ خطہ انتہائی اہم بننے جا رہا ہے ، ممکن ہے کہ ایک نیا بلاک تشکیل پا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ  جنرل فیض حمید کابل گئے ہیں تو بھارت کو کیا تکلیف ہے، کیا امریکہ ، چین ، ترکی اور دیگر ممالک کے لوگ وہاں نہیں گئے ، یہ میری خواہش بھی ہے، میری سیاسی سوچ بھی ہے اور میرا تجزیہ بھی ہے کہ یہ خطہ اہم ہونے بننے جا رہا ہے ، دنیا کی سیاست میں ممکن ہے کہ ایک نیا بلاک بننے جا رہا ہو اور جو ہزاروں میل دور ہم بلاوجہ ان لوگوں کے پریشر میں تھے یہ خطہ اس سارے دباؤ سے نکلنے جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

امارات اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ 

?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن میں میدانی جھڑپوں میں شدت کے ساتھ، متحدہ عرب امارات

الجزیرہ نیٹ ورک کی جانب سے صیہونی حکومت کی مذمت

?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ احمد اللوح

امریکی وزارت انصاف کا یحیی السنوار کے خلاف دشمنانہ موقف

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزارت انصاف نے حماس کے سیاسی سربراہ یحییٰ السنوار

غرہ کے بارے میں الجزائر کی مصر سے اپیل

?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:بعض باخبر عرب ذرائع کے مطابق الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون

توہین عدالت کیس،عمران خان کی معافی کا فیصلہ ان کے وکلاء کریں گے

?️ 5 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور

تحریک تحفظ آئین کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کو ملنے کا امکان

?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین کی سربراہی مولانا فضل الرحمان

لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

?️ 2 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک

امریکہ میں ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف نسل پرستی میں تین گنا اضافہ

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہےکہ نیویارک میں ایشیائی نژاد شہریوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے