?️
نیویارک (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے، وہ یواین جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، اپنے دورے میں شاہ محمودقریشی مختلف وزرائے خارجہ سمیت اقوام متحدہ کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 5روزہ دورےپرنیویارک پہنچ گئے، جہاں وہ یواین جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ویڈیو خطاب کریں گے۔
دورے کے دوران شاہ محمودقریشی نیویارک میں مختلف وزرائےخارجہ سمیت اقوام متحدہ کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ کونسل آن فارن ریلیشنز سمیت متعددفورمز میں شرکت کے ساتھ ساتھ تقریب میں اظہار خیال بھی کریں گے۔
شاہ محمودقریشی نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مقامی وعالمی میڈیانمائندگان سے گفتگوکریں گے ، جس میں مختلف علاقائی و عالمی امورپر پاکستان کےنقطہ نظرسے آگاہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک پہنچتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم جنرل اسمبلی اجلاس سےوڈیولنک پرپالیسی خطاب کریں گے، جنرل اسمبلی کے اجلاس کیلئےنیویار ک میں موجود ہوں ، اجلاس کےموقع پرا علیٰ سطح میٹنگ ہوں گی ، مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوں گی۔
مشہور خبریں۔
مصر کے نئے منصوبے کا جائزہ
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: ون نیوز ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ مصر
اپریل
حکومت سندھ نے 19 اگست تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا
?️ 8 اگست 2021سندھ (سچ خبریں) حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم نے اپنے ماتحت تمام
اگست
کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کی مذمت
?️ 9 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر
مسلم لیگ (ن) کا میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان
?️ 22 جنوری 2023کراچی:(سچ خبریں) کراچی میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں
جنوری
پی ٹی آئی اراکین کے استعفے بغیر تصدیق منظورنہیں ہوں گے، اسپیکرقومی اسمبلی
?️ 18 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے پاکستان
دسمبر
حماس کا غزہ میں جنگ کے اگلے دن قومی اتحاد پر زور
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ کے اگلے دن اور جنگ
جنوری
صہیونیوں سے مرتے دم تک لڑو : فلسطینی صحافی
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 اور الاقصیٰ طوفان آپریشن کو 43 ہفتے
اگست
اسرائیل میں اقتدار سنبھالنے کے لیے تیار ہوں:سابق صہیونی فوجی سربراہ
?️ 26 جولائی 2025 اسرائیل میں اقتدار سنبھالنے کے لیے تیار ہوں:سابق صہیونی فوجی سربراہ اسرائیلی
جولائی