?️
پشاور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ایران کے قونصل خانے آمد، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے انتقال پر ایرانی قونصل جنرل سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کا انتقال صرف ایران ہی نہیں پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے، پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام اس مشکل اور غم کے وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کی نمائندگی کرنے والے دو رہنما تھے، ایک شہید ہو چکے ہیں اور دوسرا قید میں ہے، قرآن میں واضح ہے کہ یہود و نصاریٰ ہمارے دوست نہیں ہو سکتے، تاریخ گواہ ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کو تقسیم کیا یا ان پر حملہ کیا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام مشکل وقت میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اتحاد کا اظہار کرتے ہیں، اگر ایران کو ڈاکٹرز، ادویات، سپیس نرسنگ یا کسی بھی قسم کی مدد درکار ہوئی تو خیبرپختونخوا بھرپور تعاون کرے گا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم متحد ہو کر مقابلہ کریں گے اور دعا ہے کہ اللہ ہمیں بھی شہادت نصیب فرمائے۔
ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ خوا نے وزیر اعلیٰ اور وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور ایرانی قوم کے دکھ کا اظہار کیا۔ علی بنفشہ خوا نے کہا کہ دشمنوں نے ہمارے سپریم لیڈر کو شہید کیا جو پوری قوم کے لیے باپ کی حیثیت رکھتے تھے، ہمارے لیڈر شہادت کے متمنی تھے اور اسلام اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ہمیشہ کام کیا۔
ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر ایک عظیم انقلابی رہنما تھے جو اسلام کے فروغ اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ہمیشہ کام کرتے رہے، ایران نے جنگ شروع نہیں کی مگر اپنے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے۔


مشہور خبریں۔
وام کو سموگ کے رحم وکرم پر چھوڑ کر باپ بیٹی یورپ کی سیر پر نکل گئے، بیرسٹر سیف کا طنز
?️ 10 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا
نومبر
انصاراللہ کی افواج کی مأرب شہر کی طرف تیزی سے پیش قدمی
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:مقامی یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی
دسمبر
وفاقی حکومت کے پنشن اخراجات ایک ہزار ارب روپے سے متجاوز، اصلاحات کے نفاذ پر غور
?️ 9 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی وفاقی حکومت کے پنشن اخراجات
دسمبر
پورا امارات ہماری زد میں،آنے والے حملے سعودیوں کے لیے دردناک ہوں گے:انصاراللہ
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سینئر رکن نے کہا کہ
مارچ
سوڈان کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:سوڈان کی صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ نے
مئی
بولی وڈ میں 500 میں سے 2 فلمیں پاکستان مخالف بنتی ہیں، راج پال یادیو
?️ 15 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف بولی وڈ کامیڈین راج پال یادیو کا کہنا
فروری
صیہونی حکومت کی اہم ویب سائٹس ہیک
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے منگل کی رات خبر
اگست
مالم جبہ واقعہ، ’دفتر خارجہ کو سفارت کاروں کے دورے کی اطلاع نہیں دی گئی‘
?️ 26 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ
ستمبر