وزیراعلی پنجاب کے رن آف الیکشن سے متعلق کیس کا تحریری حکمنامہ جاری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک انصاف کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا تحریری حکمنامہ جاری کردیاگیا، سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ تحریری حکمنامہ 10 صفحات پر مشتمل ہے،جیسے جسٹس اعجازالاحسن نے تحریر کیا ہے۔ تحریری حکمنامے کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کا سکینڈ پول 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔

تحریک انصاف کی درخواست نمٹائی جاتی ہے،جبکہ فریقین کی یقین دہانی کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں ترمیم کر ہے ہیں۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے سکینڈ پول کو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی چیئر کریں گے۔اور سپیکر یا ڈپٹی سپیکر پول کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ وزیراعلی حمزہ شہباز عدالت کو کرائی گئی یقین دہانی کے مطابق صاف الیکشن کرائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے 22 جولائی کی تاریخ دی۔ چودھری پرویزالٰہی اور حمزہ شہباز نے بھی 22 جولائی کی تاریخ پر اتفاق کیا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ تین ماہ کا آئینی بحران ہم نے تین سیشن میں حل کردیا ہے۔سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت ہوئی،عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دونوں امیدواروں حمزہ شہباز اور پرویز الٰہی کورن آف پول کی متفقہ تاریخ طے کرنے کیلئے طلب کیا،جس پر عدالت نے دونوں فریقین کو وقت بھی دیا۔

مشاورت کے بعد پنجاب حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہوا ہے،تحریک انصاف کے وکیل امتیاز صدیقی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب سترہ جولائی حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہیں گے۔ وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حمزہ شہباز کو 17 جولائی تک نگران وزیراعلیٰ قبول کیا ہے،عمران خان نے کہا کہ جن حلقوں میں انتخابات ہورہے ہیں وہاں پبلک فنڈز استعمال نہیں ہوں گے، آئی جی پنجاب کسی کو ہراساں نہیں کریں گے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے قرار دیا کہ تین ماہ کا آئینی بحران ہم نے تین سیشنز میں حل کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب سترہ جولائی ضمنی الیکشن کے بعد 22 جولائی کو ہوگا

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کی ترکیہ روانگی سے قبل آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی، خواجہ آصف

?️ 23 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیل کی توہین ہے: بن گویر

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن گوبر  نے

صورتحال کا جائزہ لینے کےلئےوزیر اعلیٰ پنجاب  کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

?️ 22 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صفائی کی صورتحال

صیہونیوں میں یمنی فورسز کا خوف وہراس

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر یمنی افواج

رضا ربانی کا ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی پی ٹی آئی کی پالیسی کی تحقیقات کا مطالبہ

?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے مطالبہ کیا

ایپل نے صارفین کو ہیکنگ سے خبردار کردیا

?️ 2 دسمبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) مشہورومعروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اسمارٹ فون کے صارفین کو

بن سلمان کے نیوم منصوبے کی ناکامی؛ مغربی میڈیا کی نظر میں

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:مغربی میڈیا نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خیالی

وائی فائی کی رفتار بڑھانے کے طریقے

?️ 28 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} انٹرنیٹ کی سست رفتار آج کل کورونا کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے