وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار

?️

گلگت بلتستان: (سچ خبریں) گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا۔جج ملک عنایت الرحمٰن، جج جوہر علی اور جج محمد مشتاق پر مشتمل تین رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

میڈیا کی 10 جون کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے وزیراعلیٰ خالد خورشید خان کی لا ڈگری کو چیلنج کرتے ہوئے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ان کی نااہلی کا مطالبہ کیا تھا۔

29 مئی کو عدالت کے چیف جج علی بیگ نے ججز ملک عنایت الرحمٰن، جوہر علی اور محمد مشتاق پر مشتمل لارجر بینچ تشکیل دیا تھا جسے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے اور 14 روز کے اندر کیس کو ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان کو جعلی ڈگری جمع کرانے پر نااہل کیے جانے کی درخواست پر جواب داخل کرنے کے لیے 13 جون تک کی مہلت دے تھی۔

درخواست گزار غلام شہزاد آغا نے اپنے وکیل امجد حسین کے ذریعے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعلیٰ کی جمع کرائی گئی ڈگری کی لندن یونیورسٹی سے تصدیق نہیں ہوئی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اسے جعلی قرار دیا ہے۔

عدالت نے اس معاملے پر ایچ ای سی، وزیراعلیٰ، گلگت بلتستان بار کونسل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

ایچ ای سی نے عدالت کو بتایا تھا کہ یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے وزیراعلیٰ کی ڈگری کو جعلی قرار دینے کے بعد اس نے خالد خورشید کو جاری کی گئی ایل ایل بی کی ڈگری کو واپس لے لیا ہے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے وکیل امجد حسین نے کہا تھا کہ خورشید خان نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر جی بی بار کونسل سے لائسنس حاصل کیا تھا۔

انہوں نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعلیٰ نے ایچ ای سی سے مساوات کا سرٹیفکیٹ لے کر ایک اور غلطی کی۔

اس سے قبل آج صبح گلگت بلتستان کی اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے سیکریٹری عبدالرزاق نے عدم اعتماد جمع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر 9 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں اس پر مزید قانونی کاروائی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

پیوٹن کی ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے مرتکب افراد کو دھمکی

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے

امریکہ کا لبنان میں حزب‌الله کے خلعِ اسلحہ ہونے پر زور

?️ 27 اگست 2025امریکہ کا لبنان میں حزب‌الله کے خلعِ اسلحہ ہونے پر زور  امریکی

صیہونی میڈیا حرفش کی کارروائی سے حیران

?️ 6 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شمال میں حرفش کے علاقے میں لبنان کی

اسرائیل کی حمایت بند کرو؛مشی گن یونیورسٹی کے طلباء کا کملہ ہیرس کا استقبال

?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ میں مشی گن کے متعدد طلباء نے اس ملک کی

سعودی عرب اور اسرائیلی سے امریکہ نے اپنا دامن جھاڑا

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کے روز

رام اللہ کے قریب ایک صہیونی آبادکار زخمی

?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:رام اللہ کے قریب فلسطینی مجاہدین کی کارروائی میں ایک صہیونی

مشرق وسطیٰ میں امریکہ مخالف جذبات کا پھیلاؤ

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:اے بی سی نیوز ویب سائٹ کے مطابق، حالیہ ہفتوں میں،

کیا یمن میں مستقل جنگ بندی ہو سکتی ہے؟

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: انصاراللہ کے وفد کا دورۂ ریاض کا ان واقعات کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے