لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرسمیت15افسران کو معطل کر دیا ہے ان کا کہنا تھاعہدے پر وہی رہے گاجوعوام کےمسائل فوری حل کرےگا۔اسی دوران بڑے پیمانے پرانتظامی تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سمبڑیال میں سہولیات کا جائزہ لیا،ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ اچانک پہنچےتو حکام لاعلم نکلے آگاہی ہونے پ افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔وزیرِاعلیٰ نےعوامی شکایات پراسسٹنٹ کمشنر سمیت پندرہ افسران ہٹادیئے،سیالکوٹ، سمبڑیال، پسروراور ڈسکہ کے چیف آفیسرز کو بھی عوامی شکایات اور فرائض سے غفلت پر معطل کردیا۔
دوسری جانب پنجاب میں بڑےپیمانےپرانتظامی تبدیلیاں کیں گئیں ہیں، چیف سیکرٹری پنجاب کےحکم پرسیکرٹری سروسزنےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹی فیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان مہدی معلوف کو او ایس ڈی کر دیا گیا، نبیل احمد میمن کو اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان تعینات کردیا۔ محمد طیب کو حافظ آباد سے او ایس ڈی کر دیا گیا۔
فضل الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد تعینات کر دیا گیا، ایوب بخاری کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سے او ایس ڈی تعینات کر دیا۔ شہزادہ محمد یوسف کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی تعینات کر دیا۔اسی طرح نیاز احمد کو اسسٹنٹ کمشنر لیہ سے او ایس ڈی کر دیا گیا۔ سیمل مصظفے کو اسسٹنٹ کمشنر چکوال سے اے سی چواں سیدن شاہ تعینات کر دیا۔ محمد بابر سلیمان کو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سے او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا۔
مس امینہ احسان کو اے سی شیخوپورہ سے اے سی جہانیاں تعینات کر دیا گیا۔ اے سی چکوال عمیر سرور کو تبدیل کر کے اے سی پتوکی تعینات کر دیا گیا۔ زینب طاہر اے سی لاہور کو تبدیل کر کے اے سی چکوال تعینات کر دیا گیا۔ محمد ذیشان ندیم اے سی میاں چنوں کو تبدیل کر کے او ایس ڈی کر دیا گیا۔
مس رابعہ کو تبدیل کر کے اے سی میاں چنوں تعینات کر دیا گیا۔ محمد اسد اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھوٹا سے تبدیل کر کے اے سی تونسہ شریف تعینات کر دیا گیا۔ اے سی تونسہ محمد اسد علی کو تبدیل کر کے اے سی کوٹا چھوٹا تعینات کر دیا گیا۔ اے سی چوبارہ محمد سلیمان احمد کو اے سی ایچ آر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔