🗓️
لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کہا ہے ہم پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا عزم رکھتے ہیں، اس موقع پر انہوں نے شیخوپورہ میں وارث شاہ یونیورسٹی بنانے کی منظوری دے دی اور شیخوپورہ کے لیے 10 ارب کے ترقیاتی پیکیج کابھی اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شیخوپورہ کے لیے 10 ارب کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کے منصوبے پر 14 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔اُنہوں نے شیخوپورہ کے شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ پر احسان نہیں کر رہے بلکہ آپ کو آپ کا حق دینے آئے ہیں۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعلیمی اداروں، سڑکیں، پانی اورسیوریج کے منصوبے شامل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ شیخوپورہ کو ایل ڈی اےکی حدود سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، شیخوپورہ کے لوگوں کے تمام مسائل حل کرنے کا عزم لےکر آیا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کی حدود کو لاہور تک محدود کریں گے جس کے بعد شہریوں کو لاہور تک کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کرتا رہوں گا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ قواعد و ضوابط اور میرٹ پر کام کرنے کی کوشش کی ہے، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج پر جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
مشہور خبریں۔
موغادیشو میں 30 گھنٹے تک جاری رہنے والی یرغمالی صورتحال کا خاتمہ
🗓️ 21 اگست 2022سچ خبریں: مقامی ذرائع نے صومالیہ کے دارالحکومت میں واقع ہوٹل
اگست
بیرسٹر گوہر نے اسد مجید کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کا مطالبہ کردیا
🗓️ 21 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے ڈونلڈ لو
مارچ
حکومت کو کوئی گھبراہٹ نہیں: وزیر خارجہ
🗓️ 9 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
فروری
غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت
🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونیوں نے ایک وحشیانہ جرم میں کھلے میدان میں 137
دسمبر
ہمارے پاس دشمن پر مزید حملوں کا منصوبہ ہے: یمن
🗓️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:یمنی انقلاب کے رہنما عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ
مارچ
بائیڈن کو امریکی انتخابات کے پرامن انعقاد پر شک
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے، جو اس ملک کے نومبر میں
اکتوبر
ڈیرہ اسمٰعیل خان: کار پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید
🗓️ 2 فروری 2025ڈی آئی خان: (سچ خبریں) ڈیرہ اسمٰعیل خان کے قریب گھات لگائے
فروری
سعودی عرب میں ایک بار پھر پھانسیوں کا بازار گرم
🗓️ 25 جون 2023سچ خبریں:سعودی وزیر داخلہ کے بیان کے مطابق ، عبد الرحمن فارس
جون