?️
لاہور: (سچ خبریں) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اور ملکی معاملات پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے عمران خان کے سیاسی فیصلوں کی توثیق کر دی۔انہوں نے کہا عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،تمام اقدامات ملک کے لیے ہیں۔اسمبلی تحلیل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا من و عن عمل ہوگا۔
جبکہ عمران خان نے کہا ہماری جدوجہد عوام اور قانون کی بالادستی کے لیے ہے۔این آر او ٹو کے ذریعے کرپٹ مافیا ڈرائی کلین ہو رہا ہے۔گذشتہ روز عمران خان نے سینئر کالم نگاروں اور تجزیہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کہہ رہے کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوں گی وہ میری تقریر کا انتظار کریں، پی ٹی آئی اور ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں، ہم جو بھی فیصلہ کریں گے ق لیگ ساتھ دے گی ،مسلم لیگ ق مستقبل میں بھی ہماری اتحادی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ نے میرے ساتھ ہی نہیں ملک کے ساتھ بھی سنگین مذاق کیا، کرپٹ لوگوں کو این آراو تو دے دیا گیا ہے،موجودہ حکومت نے11سو ارب کا دوسرا این آراو لیا، سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں، انتخابات سے گریز کیا گیا تو سنگین نتائج نکل سکتے ہیں، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، صاف اور شفاف انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، ملک کے اربوں روپے لوٹنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، مذاکرات صرف الیکشن کی تاریخ کیلئے ہوسکتے ہیں، میری جنگ قانون کی حکمرانی کیلئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی چاہتے ہیں اسمبلیاں کچھ دیر اور چلیں، پرویزالٰہی وہ کام کریں گے جو ہم چاہتے ہیں، دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی، چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ رابطے میں ہوں، چودھری پرویزالٰہی اسمبلیوں کی تحلیل کا جو فیصلہ ہوا ہے اس کی مکمل تائید کریں گے۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا قانون ختم ہونا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
پی اے سی کی مختلف وزارتوں میں مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی
?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 58
مارچ
دمشق میں ایک فوجی بس کے راستے میں دو دھماکے
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دمشق کے الرائیس پل
اکتوبر
اداریہ: ’آزاد اور منصفانہ‘ انتخابات
?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)بہ ظاہر سست روی سے شروع ہونے والے اس
فروری
بھارت میں کورونا وائرس کا قہر، امریکی تحقیقی ادارے نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
?️ 20 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی تحقیقی ادارے نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے
جولائی
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: آج بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے گورننگ بورڈ
جون
خطے کے لیے ایران اور سعودی عرب کے تعاون کی اہمیت:عمار حکیم
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار حکیم نے
جنوری
ملک کو پرامن بنانے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ علامہ طاہر اشرفی کا مشورہ
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے
جون
ہتک عزت قانون،لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پراعتراض عائد کر دیا
?️ 10 جون 2024لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے ہتک عزت قانون کے خلاف
جون