?️
کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے روزانہ ایک لاکھ کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے وبا کی صورتحال کے پیش نظر عوام اور تاجروں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور حالات بہتر ہونے تک انہوں نے عوام سے گھروں پر رہنےکی اپیل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کوویڈ کی پہلی لہرمیں 11 جون 2020کوسب سے زائد 3038 کیس تھے اور دوسری لہر میں 10 دسمبر 2020کوسب سے زیادہ 1983 کیس تھے جبکہ 29 اپریل 2021کوتیسری لہرمیں سب سےزیادہ 1064 کیس رپورٹ ہوئے۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 9 مئی کو تقریباً لاک ڈاؤن تھا، عید کی چھٹیوں میں ویکسی نیشن مراکزکھلےرہیں گے اور برآمد ات پرمبنی صنعتی یونٹس عیدکی چھٹیوں میں کام کرتے رہیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے روزایک لاکھ کوروناویکسین لگانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا وبا کی صورتحال میں تاجروں اور عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا ایکسپو سینٹر میں 50 ہزار ویکسی نیشن روز کی گنجائش بنائی جائے۔
مراد علی شاہ نے عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کل کوویڈ کی وجہ سے 16 اموات ہوئیں، 3 سے 9 مئی تک کراچی میں 9.48 فیصد کیس رپورٹ ہوئے جبکہ حیدرآباد میں کوروناکی شرح11.81 اور سکھر میں 5.92 فیصد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں کوروناپھیلاؤکی شرح 3.92 فیصد ہے ، اسی طرح کراچی شرقی میں 23 ،جنوبی میں15 ، وسطی میں کیسزکی شرح 11 فیصد رہی۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے بیٹے کی سالگرہ کا کیک کا نیا انداز
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: قسام بٹالینز کے عسکری اطلاعاتی مرکز نے ایک کارٹون شائع
جولائی
سیاسی عدم استحکام کے سبب اقتصادی بحران بڑھ گیا
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صنعتکاروں اور تجزیہ کاروں نے سیاسی مظاہروں اور
مئی
مقبوضہ علاقوں میں خوف کا غلبہ
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:2023 میں قدس شہر نے ایک ایسی کارروائی کا مشاہدہ کیا
جنوری
حماس اور اسلامی جہاد کا قاہرہ کا دورہ
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے حماس اور اسلامی جہاد تحریکوں کے
اگست
پاکستان میں مہنگائی عمران خان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے ہے
?️ 19 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ
مئی
بالی وڈ کے معروف جوڑے کا 18 سال بعد الگ ہونے کا فیصلہ
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ اداکار فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا
جولائی
پاکستان نے عالمی امن پر بھارت کے ساتھ تصادم کے نتائج سے خبردار کیا ہے
?️ 2 مئی 2025سچ خبریں : پاکستانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ہندوستان کے
مئی
وہ شخص جو مسلح فوج کے سامنت اکیلا کھڑا رہا
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں واقع
دسمبر