وزیراعظم کی نجم سیٹھی کو پی ایس ایل کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے بقیہ میچز کے انعقاد کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں پی ایس ایل 8 کے بقیہ میچز کی منتقلی کے معاملے سے آگاہ کیا۔

ٹیلی فون کال پر ہوئی گفتگو میں نجم سیٹھی نے وزیراعظم کو پنجاب کی نگراں حکومت کے رویے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

تاہم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے،آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پی سی بی نگران حکومت کو ایک روپیہ بھی نہ دینے پر بضد ہے اور اگر نگران حکومت بات نہیں سنتی تو میچز منگل سے کراچی شفٹ کیے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب پی ایس ایل 8 کے بقیہ میچز شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کراچی میں موجود براڈ کاسٹرز کو راولپنڈی جانے کے احکامات دے دیے ہیں جس کے بعد براڈ کاسٹرز شیڈول کے مطابق آج رات اور کل صبح راولپنڈی روانہ ہوں گے۔

پی ایس ایل کے راولپنڈی میں شیڈول میچز یکم مارچ سے شروع ہوں گے اور پی سی بی کو پنجاب حکومت کے ساتھ معاملات جلد حل ہونے کی امید ہے۔

واضح رہے کہ حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی فنڈز کا مطالبہ 45 کروڑ روپے سے کم کر کے 25 کروڑ روپے کر دیا لیکن پی سی بی نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ 2014 میں طے پانے والے معاہدوں کے مطابق ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا مؤقف واضح ہے لیکن حکومت پنجاب واضح نہیں ہے، پہلے اس نے ایک بجٹ بھیجا جس میں پی سی بی کو 90 کروڑ روپے ادا کرنے کا کہا گیا، پھر آہستہ آہستہ اسے کم کیا گیا اور اب معاملہ 25 کروڑ روپے پر آ گیا ہے۔

دریں اثنا پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے مؤقف کے سبب غیر ملکی کھلاڑیوں کو ممکنہ طور پر اپنی متعلقہ فرنچائزز سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اگر حکومت غیر ملکی کھلاڑیوں کو صدارتی سطح کی سیکیورٹی فراہم نہیں کرے گی تو فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس بلالے گی۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے اپوزیشن کو الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کا ماڈل دیکھنے کی دعوت دی

🗓️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے الیکشن میں دھاندلی سے بچنے کے لئے

عمران خان کا امریکی مراسلے پر تحقیقاتی کمیشن کیلئے صدر، چیف جسٹس سے معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ

🗓️ 30 اپریل 2022(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم عمران خان نے مبینہ دھمکی آمیز سفارتی کیبل

وزیر اعظم سے آرمی چیف کا تقرر روکنے کیلئے پی ٹی آئی سپریم کورٹ جائے گی

🗓️ 23 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)نئے آرمی چیف کا تقرر وزیراعظم شہباز  شریف کے ہاتھوں

نیتن یاہو کی بیوی حکومت چلا رہی ہے:سابق صیہونی وزیر

🗓️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر نے اعلان کیا کہ بنیامین نیتن

’پولیس کا اغوا حکومتی رسوائی کا سبب بنا‘، وزیراعلیٰ کی فوری بازیابی کی ہدایت

🗓️ 13 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں)  نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں

شام نے سعودی امداد لے جانے والے طیارے کو لینڈ کرنے کی درخواست پر رضامندی ظاہرکی

🗓️ 12 فروری 2023سچ خبریں:شام کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہ باسم منصور  نے

عراقی وزیر اعظم نے امریکی افواج کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 3 اپریل 2021بغداد(سچ خبریں)  عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے امریکی افواج کے خلاف

اسرائیل نے غزہ جنگ میں اپنا کوئی بھی اہداف حاصل نہیں کیا

🗓️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:Haaretz اخبار کے مطابق اسرائیل غزہ جنگ میں جو کامیابی ریکارڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے