?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کی مسلسل تیسری جیت پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے افغان ٹیم کی متاثرکن کارکردگی پر ان کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم نے متاثر کن کرکٹ کھیلی ، میں نے کسی ملک کو عالمی کرکٹ میں اتنی تیزی سے ترقی کرتے نہیں دیکھا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور افغانستان کے دلچسپ میچ پر وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مبارک ہو ٹیم پاکستان! افغانستان ٹیم نے متاثر کن کرکٹ کھیلی، میں نے کسی ملک کو عالمی کرکٹ میں اتنی تیزی سے ترقی کرتے نہیں دیکھا۔
وزیراعظم نے لکھا کہ اس جذبے اور ٹیلنٹ سے افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں قومی ٹیم کے ہارڈ ہٹر آصف علی نے افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ اٖفغان ٹیم نے پاکستان کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سب کو متاثر کیا اگرچہ آخر میں میچ سے ہارگئی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ میں انتخابی بدامنی کی وجوہات
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: گارڈین، ایک واچ ڈاگ گروپ جس نے امریکی جمہوریت کو
ستمبر
موجودہ حالات میں ہماری فوج اگلی جنگ نہیں جیت سکے گی: صیہونی جنرل
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:صہیونی فوج کے ایک جنرل نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ
جون
صیہونیوں کی غزہ اور لبنان میں نسل کشی کا انسانیت پر اثر:عراقی سیاستدان
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ
اکتوبر
گورنر پنجاب کی اٹک میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
?️ 24 اگست 2025اٹک (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کے
اگست
جنوب مغربی شام اسلحے سے پاک ہونا چاہیے:نیتن یاہو
?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے شام کے جنوب مغربی علاقے
جولائی
مزاحمت کاروں کے پیچھے ہٹنے پر دشمن کی شرط ایک وہم ہے: حزب اللہ
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی دھڑے سے وفاداری کے سینیئر رکن
اپریل
او آئی سی نے مصنوعی ذہانت میں تعاون کا معاہدہ منظور کرلیا
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے منگل کے روز
مئی
حیفا میں بجلی کی خرابی کی وجہ سے درجنوں دھماکے
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی خبر رساں ذرائع اور مقبوضہ علاقوں کے مکینوں کے
جنوری