وزیراعظم کی قائد مسلم لیگ ن سے ملاقات، معاشی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

نواز شہباز شریف

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے جاتی عمرہ میں اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی شریک تھے جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہبازشریف نے نواز شریف کو عالمی کشیدگی کے پاکستان پر اثرات سے آگاہ کیا اور پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی صورتحال اس وقت کنٹرول میں ہے، حکومت نے عالمی حالات کے باوجود پٹرولیم سپلائی برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کر لئے۔

وزیراعظم نے نواز شریف کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے دباؤ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر کم سے کم بوجھ منتقل کرنے کی پالیسی اختیار کی گئی، یہ بھی مجبوراً قیمتیں بڑھائی گئیں۔ شہباز شریف نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے، ایران اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے تیل کی سپلائی پر رابطے جاری ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگلے 48 گھنٹوں میں پاکستان کو مزید تیل ملنے کی امید ہے، اضافی تیل کی فراہمی سے پاکستان کی پٹرولیم صورتحال مزید بہتر ہونے کا امکان ہے، حکومت نے ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،گزشتہ چند دنوں میں خطے کے اہم ممالک سے رابطے کئے جب کہ سعودی عرب، ایران اور دیگر خلیجی ممالک سے سفارتی رابطے سے متعلق آگاہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جب کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کر رہا ہے اورکسی بھی بحران سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ دوسری جانب قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے علاقائی کشیدگی کے باوجود توانائی سپلائی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے بچنے کیلئے متبادل اقدامات کرنا بہترین اقدام ہے۔

مشہور خبریں۔

میرے والد کی آواز کا غیر مسلموں پر اچھا اثر رہا:طارق عبد الباسط

?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:   عبد الباسط کے بیٹے طارق عبد الباسط عبد الصمد نے

پاکستان کو درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، آصف زرداری

?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے

ہم یوکرین کو 50 ملین ڈالر کےمہلک ہتھیار فراہم کریں گے: موریسون

?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں:  آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسون نے کہا کہ کینبرا

یوکرین کے 190 طیارے اور 1399 ڈرون تباہ ہوچکے ہیں: روسی وزارت دفاع

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:   وسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے آج منگل

عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 40 فیصد جبکہ پاکستان میں 16 فیصد اضافہ کیا گیا

?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی

امریکہ کے نیواورلینز واقعہ میں 2 صیہونی زخمی

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ کے نیواورلینز

سید حسن نصر اللہ ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں:صہیونی فوجی عہدہ دار

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں میں سے ایک نے کہا

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو ووٹنگ مشینین دینے سے انکار کردیا

?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے