🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دسواں اجلاس جاری ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ایس آئی ایف سی اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ایس آئی ایف سی اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر توانائی اویس لغاری اور دیگر شریک ہیں۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہیں، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
گزشتہ روز اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا تاہم اب ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو اجلاس میں مدعو کیا ہے اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور صوبے کے مفاد کے لیے ایس آئی ایف سی اجلاس میں شریک بھی ہوں گے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کے پی کی نمائندگی کے بغیر ایس آئی ایف سی کا اجلاس نامکمل اور بےنتیجہ ہوتا۔
مشہور خبریں۔
سحر حیات نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
🗓️ 14 جون 2021لاہور (سچ خبریں)ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعدادکے حوالے سے پاکستان کی
جون
حزب اللہ کو بھی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح کام کرنے کا حق ہے: لبنانی وزیر اعظم
🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی نے یہ کہتے ہوئے کہ لبنان
دسمبر
صہیونی وزیر فلسطینی گاؤں کو تباہ کرنے کے درپے
🗓️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر اِٹمر بن گوور نے
جنوری
کیا جنگ صرف غزہ تک ہی محدور رہے گی؟
🗓️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے ایک آڈیو پیغام
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے ذریعے خوف کا ماحول قائم کر رکھا ہے
🗓️ 25 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی فوجیوں
مارچ
پہلی انتخابی بحث میں بائیڈن اور ٹرمپ کا ایک دوسرے پر بے مثال حملہ
🗓️ 28 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے مباحثوں کا پہلا دور آج صبح ڈیموکریٹک
جون
حالیہ جنگ میں صیہونیوں کو ناقابل یقین نقصان
🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ کے
نومبر
2021 میں اقوام متحدہ کے 25 امن فوجی ہلاک
🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2021 میں اقوام متحدہ کے
فروری