🗓️
لاہور(سچ خبریں) شدید بارش اور برفباری سے مری میں پیش آنے سانحے پر وزیراعظم عمران خان نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کو ریسکیوکرنے کے لیے ہدایات جاری کردیں۔ مری میں سیاحوں کے شدید رش اور برفباری کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 19 افراد کی گاڑیوں میں ہی اموات ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مری میں شدیدبرفباری سےپیش آئےسانحےپردکھ کااظہار کیا ہے اور لوگوں کوریسکیوکرنے کےلیے ہدایات دی ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کومتحرک کر دیا گیا ہے ، تمام اداروں کوعلاقوں کوصاف کرنے کے لیے متحرک کیا گیا ہے، اگرکوئی ذمہ دار ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنا پڑے گا تاہم اس وقت ہماری ترجیح پھنسے لوگوں کو نکالنا ہے، اس وقت ہماری ترجیح ہےسیاحوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنا ہے، امریکا میں لوگوں کوبرفباری سے بچنے کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ وقت کسی پرذمہ داری ڈالنے کا نہیں ہے، ہمیں لوگوں کو آفات سے بچنے کی ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ کل شام سے سیاحوں کو مری جانے سے روک دیا گیا ہے اور پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے، کسی کو توقع نہ تھی کہ اتنی زیادہ برفباری ہوجائےگی، انکوائری کی جائےگی کہ کہاں کہاں کوتاہی ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
القاعدہ مأرب میں کھلے عام ہم سے لڑی رہی ہے:یمنی نائب وزیر داخلہ
🗓️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر داخلہ نے اس ملک کے صوبہ البیضا
مارچ
غزہ کے اسپتالوں پر صیہونی وحشیانہ حملے جاری
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت نے کچھ گھنٹوں کے اندر غزہ کے الشفا
نومبر
مقبوضہ جموںوکشمیر: مودی حکومت نے جبر و استبداد کا سلسلہ تیز کر دیا
🗓️ 18 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی
اپریل
غزہ جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کے تازہ ترین اعداد و شمار
🗓️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں:غزہ کے النصیرات پناہ گزین کیمپ میں صیہونی فوج کے حملے
دسمبر
آگ کا سلسلہ مقبوضہ علاقوں کے شمال تک پہنچا
🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی کان نیٹ ورک نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں الجلیل
ستمبر
سعودی ولی عہد کا دورہ چین منسوخ کرنے کی وجوہات
🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی نیوز ایجنسی سے لکھا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد
مارچ
اگر ایک کو رہنا ہے تو وہ نہیں رہیں گے
🗓️ 27 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان نے سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں سے
مارچ
صیہونی سابق فوجی افسر کا حالیہ جنگ کے بارے میں اہم اعتراف
🗓️ 26 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ایک سابق افسر نے حماس کو "تل ابیب
جون