وزیراعظم کا عمرشریف کے انتقال پر تعزیتی پیغام

خانیوال سانحہ: وزیر اعظم کی ذمہ داروں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کامیڈین اداکار عمرشریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی بیان جاری کیا ہے ان کا کہا ہے کہ عمرشریف بےشمار صلاحیتوں کے مالک تھے، فن کے شعبے میں عمرشریف  کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے لیجنڈری کامیڈین اداکار کی وفات پر تعزیتی بیان میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف بےشمار صلاحیتوں کے مالک تھے، عمر شریف  فنون لطیفہ میں منفرد مقام رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فن کے شعبے میں عمرشریف  کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے معروف اسٹیج ادکار اور کامیڈین عمر شریف وفات پا گئے۔ معروف ادکار اور کامیڈین عمر شریف انتقال کر گئے۔عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جایا جا رہا تھا تاہم طبعیت خراب ہونے پر عمر شریف کو جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔امریکا پہنچنے سے قبل ہی عمر شریف اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

عمر شریف کی اہلیہ نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ عمر شریف کے انتقال پر معروف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی جا رہی ہے۔معروف صحافی وسیم بادامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اداکار عمر شریف کو 28 ستمبر کی دوپہر ایئر ایمبولینس میں کراچی سے امریکا روانہ کیا گیا تھا۔

انہیں لے جانے والی ایئر ایمبولینس نے مختلف ملکوں میں تین اسٹاپ اوور کرنے تھے جن میں سے پہلا اسٹاپ اوور کمپنی کے ہیڈ کوارٹر جرمنی کے نیورمبرگ ایئرپورٹ کا تھا۔ایئر ایمبولینس طیارہ نیورمبرگ پہنچا تو تھکاوٹ اور ہلکے بخار کا کہہ کر عمر شریف کو مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔ جس کے اگلے روز ایئر ایمبولینس میں نقص ظاہر کیا گیا۔

عمر شریف اب تک اسی اسپتال میں داخل تھے۔ قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ کراچی سے علاج کے لیے امریکا جانے کے دوران 4 دن سے جرمنی کے اسپتال میں داخل پاکستانی اداکار عمر شریف کی ڈائیلاسز کے دوران صحت بہتر رہی تو آئندہ24 گھنٹوں میں نیورمبرگ سے امریکا روانگی کا امکان ہے۔

امریکا میں عمر شریف کے علاج کے انتظامات کرنے والے ان کے معالج اور پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب تمام صورتحال میں رابطے میں تھے۔ڈاکٹر طارق شہاب نے اس ضمن میں بتایا کہ جرمنی کے نیورمبرگ سائوتھ اسپتال میں عمر شریف کا بہت خیال رکھا جا رہا ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹروں سے رابطے میں ہوں، روزانہ کی بنیاد پر ٹیلی کانفرنس کرتے ہیں تاہم عمر شریف آج جرمنی میں انتقال کر گئے۔

مشہور خبریں۔

فرانس کے سفیر کے خلاف اسمبلی میں ہوگی بات:شیخ رشید

?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے ایک ویڈیو

کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں سعودی عرب کی ناکامی

?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں:  بلومبرگ نیوز نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے

اب اسرائیل ٹوٹ جائے گا ؟

?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا

امریکا کی سفری پابندیوں سے بچنے کیلئے پاکستان کو 2 ماہ کی مہلت ملنے کا امکان

?️ 16 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی میڈیا کی جانب سے ہفتے کے روز

وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی کے بعد صوبائی وزیر حسنین بہادر مستعفی

?️ 18 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے ساتھ تلخ کلامی کے

اردن میں اخوان المسلمین پر پابندی؛ سیاسی اسلام کے خلاف نئی ریاستی حکمت عملی

?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:اردن نے اخوان المسلمین کی سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار

اسرائیل میزائلوں کے مکمل محاصرے میں ہے:عطوان

?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیل میزائلوں سے گھرا ہوا ہے اور اس کے آہنی گنبد

سوڈان میں بغاوت کی مبہم صورتحال؛ تنازعات کا خاتمہ یا کشیدگی ؟

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:اگرچہ سوڈان میں وقتی طور پر جنگ بندی ہو گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے