?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔وزیر اعظم نے رسی صدر پیوٹن سے بات چیت میں ان کے پر زور بیان کے لئے تعریف کا اظہار کیا وہ پہلے مغربی رہنما ہیں جنہوں نے پیارے نبی ﷺ کیلئے مسلمانوں کے جذبات کیلئے ہمدردی اور حساسیت کا مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعطم عمران خان نے بتایا کہ روسی صدر پیوٹن سے بات چیت میں ان کے پرزور بیان کے لیے میری طرف سے تعریف کا اظہار کیا گیا ، وہ پہلے مغربی رہنما ہیں جنہوں نے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مسلمانوں کے جذبات کے لیے ہمدردی اور حساسیت کا مظاہرہ کیا کیوں کہ آزادی اظہار ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کا بہانہ نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دیگر باہمی فائدہ مند تعاون پر آگے بڑھنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ، اس کے علاوہ ہم نے ایک دوسرے کو اپنے ممالک کے دورے کی بھی دعوت دی۔واضح رہے کہ اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں روسی صدر ولادی میر پوٹن نے حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں اور پھر اس شرمناک عمل کو اظہار رائے کی آزادی کہنے والوں پر تنقید کی تھی اور کہا کہ پیغمبر محمدﷺ کی توہین مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی ہے اور یہ ان لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتی ہے جو اسلام کے ماننے والے ہیں۔
انہوں نے پیرس میں چارلی ہیبڈو میگزین کے ادارتی دفتر پر ہونے والے حملے کی مثال دیتے ہوئے کہا ایسی باتیں انتہا پسندانہ سوچ میں اضافہ کرتی ہیں ، مذہب مخالفت اقدامات انتہا پسندانہ کارروائیوں کو جنم دیتے ہیں، فنکارانہ آزادی ہونی چاہیے لیکن اس کی اپنی حدود ہیں ۔
اس دوران روسی صدر نے ان ویب سائٹس پر بھی تنقید کی جن پر دوسری عالمی جنگ میں مرنے والے روسیوں اور نازیوں کی تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں ، ولادی میر پوٹن کا کہنا تھا کہ ایسی حرکات انتہاپسندی میں اضافہ کرتی ہیں ، ان کا ملک روس ایک کثیر النسلی اور کثیرالمذہبی ملک کے طور پر ابھرا ہے، اس لیے روسی ایک دوسرے کی روایات کا احترام کرتے ہیں، لیکن کئی ممالک میں ایسا احترام کم ہی پایا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
الشفاء ہسپتال صیہونیوں کے قبضے میں؛ قیدی ملے؟
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی مقامی ذرائع نے الشفاء ہسپتال پر صہیونی فوج کے
مارچ
اسحٰق ڈار کا آرمی چیف کے خاندان کا ٹیکس ریکارڈ ’لیک‘ ہونے کا نوٹس
?️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے چیف آف
نومبر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
?️ 26 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان بھر میں ایک مرتبہ پھر سے پیٹرولیم
فروری
صیہونی کابینہ کی تشکیل،نیتن یاہو یا مخالف اتحاد
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں سیاسی اپوزیشن جماعت کے رہنما صیہونی حکومت کی
مارچ
کیا حقیقت میں نیتن یاہو کے خلاف بغاوت ہونے والی ہے؟
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: اسرائیل کے فوجی اور سکیورٹی حکام نیتن یاہو کو ہر
اگست
اسرائیل کا فلسطین پر غیر قانونی قبضہ جاری: ماسکو
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے روز جارح صہیونی اور فلسطینیوں
اپریل
بھارتی انتہاپسند حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی گجر بکروال برادری کو ان کی رہائش گاہ سے بے دخل کرنے کا منصوبہ بنا لیا
?️ 26 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی انتہاپسند حکومت نے مسلمانوں کے خلاف ایک نئی
مئی
چین کے خلاف امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کا مشترکہ بیان
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: جاپان کی وزارت دفاع نے اتوار کو اپنی ویب
اکتوبر