🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اپنی خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاک ایران جغرافیائی قربت، مشترکہ تاریخ اور باہمی افہام و تفہیم کے حوالے سے تاریخی تعلقات کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے تجارت، توانائی، بجلی اور دونوں ممالک کے آپس کے روابط سمیت باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی حکومت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مشترکہ اقتصادی کمیشن (جے ای سی) کے اجلاس کے جلد منعقد ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ سرحدی علاقے میں بارڈر سسٹینینس مارکیٹس جلد فعال ہو جائیں گی۔
شہباز شریف نے صوبہ بلوچستان میں جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مدد کے لیے بروقت مدد اور طیارے پاکستان کو دینے پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ہر سال زائرین کے دورے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایران کے تعاون کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے عوام سے عوام کے تبادلوں کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جموں و کشمیر کے تنازع پر ایران کی جانب سے خاص طور پر ایران کے سپریم لیڈر کی مستقل حمایت کو سراہا۔ صدر رئیسی نے عید کی مبارکباد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تجارت کو مزید تیز کرنے باالخصوص مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی میں ایرانی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو پاکستان کے دورے کی پرزور دعوت دی۔ صدر رئیسی نے بھی وزیراعظم کو جلد از جلد ایران کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں لگاتار دو دھماکے
🗓️ 2 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں لگاتار دو بم دھماکے ہوئے جس
جون
شہید نصراللہ؛ حیات سے شہادت تک مذاہب کے اتحاد کا مظہر
🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں: مسلمانوں کی مشترکہ خصوصیات بہت بڑی اور اہم ہیں اور
فروری
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر نیتن یاہو کی کابینہ میں پھوٹ
🗓️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:ہصیہونی حکومت کی واللانیوز ویب سائٹ نے سعودی عرب کے ساتھ
ستمبر
شام میں داعش کی بربریت؛ چار دن میں کم از کم 100 افراد قتل
🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ داعش نے
دسمبر
آپ کے وعدے کہاں گئے؟لبنان کے مغربی اتحادی کا سوال
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں:لبنان میں امریکی اورمغربی اتحاد کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک
فروری
شہباز شریف کی شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری
🗓️ 2 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے
ستمبر
رانا شمیم کیس پرشریف فیملی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے: فواد چوہدری
🗓️ 22 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب
جنوری
صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر حملہ کیوں کیا؟
🗓️ 6 اگست 2022سچ خبریں:حماس کو تنازعہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے مصر
اگست