?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اپوزیشن جماعتوں نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کئے جانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کو متحرک کرتے ہوئے پارٹی قیادت کا اہم اجلاس طلب کرلیا اور اجلاس میں پارٹی قیادت سے مختلف امور پر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اہم ایشوز پر پارٹی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں مرکزی و صوبائی قیادت سے تین الگ الگ اجلاس طلب کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب اور مرکزی قیادت کا اجلاس آج شامل وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں شاہ محمود قریشی ، پرویز خٹک، اسد عمر ،فواد چوہدری، شفقت محمود عامر کیانی، سیف اللہ نیازی ودیگر شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت تینوں اجلاسوں میں شریک ہوگی، اجلاس میں پارٹی کو فعال اور منظم کرنے کےلیے صلاح مشورے ہوں گے، جس کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اجلاس میں اپوزیشن تحریک سے نمٹنے کےلیے ٹھوس حکمت طے کی جائے گی جب کہ وزیراعظم قومی ایشوز پر پارٹی قیادت کو نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے اور سیاسی و پارلیمانی امور پر مشاورت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
اور کوئی اور سرزمین نہیں؛ فلسطینی مزاحمت کی عالمی پہچان
?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی دستاویزی فلم لا توجد أرض أخرى (کوئی اور سرزمین
مارچ
مسک کی امریکی اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کی متنازع تجویز
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: ایلون مسک، ٹیک ارب پتی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی
مارچ
پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئین میں دی گئی حدود کے تابع ہے، جسٹس منصور علی شاہ
?️ 21 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس منظور علی شاہ کے
ستمبر
نیتن یاہو نے کئی بار قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو روکا
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے بیانات میں اعلان کیا ہے
جون
نادرا حکام نے وراثتی سرٹیفکیٹ اجرا کے لئے اہم بیان جاری کر دیا
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نادرا حکام کے مطابق تینوں میگا سینٹرز پر دوشفٹوں
نومبر
القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان سمیت دیگر 28 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
?️ 22 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے القادر ٹرسٹ
نومبر
غزہ کی پٹی میں صیہونی قابضین کے ہاتھوں تباہ ہونے والے رہائشی مکانات کی تعداد
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
الحشدالشعبی عراق اور خطے کی سلامتی کی ضامن ہے: وینزویلا
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:وینزویلا کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ الحشد الشعبی
مارچ