?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اپوزیشن کے رابطے تیزی آتے ہی وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہوگئے وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں اتحادیوں سے رابطوں پر مشاورت اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں اتحادیوں سے رابطوں پر مشاورت اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔اجلاس میں عوامی رابطہ مہم کوآگے بڑھانے کیلئے تجاویز سمیت پیپلزپارٹی اور جے یوآئی ف کے لانگ مارچ پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، پرویز خٹک، شفقت محمود، فرخ حبیب، علی زیدی، قاسم سوری، خسرو بختیار شرکت کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس بھی آج دوپہر ایک بجے طلب کرلیا ہے ، جس میں وزیراعظم ترجمانوں کو گائیڈ لائنز فراہم کریں گے۔
یاد رہے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لئے پی ڈی ایم نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کواعتماد میں لینے کیلئے جرگہ بلانے کا اعلان کردیا ہے، جرگہ حکومتی اتحادیوں کو قائل کرے گا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جب تک ووٹ پورے نہیں ہوتے جلد بازی نہیں کرنی، امپائر ہوتا ہی نیوٹرل ہے، حکمران اب اپنے آقاؤں پربھی بوجھ بن گئے ہیں، وزرا کو تمغے دینا اشارہ ہے کھیل ختم ہوگیا۔


مشہور خبریں۔
اپوزیشن کے تمام دعوؤں سے مکمل ہوا نکل چکی ہے:فواد چوہدری
?️ 6 مارچ 2022(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےاپنے ایک پیغام میں کہا ہے
مارچ
صنعا پر سعودی جارح اتحاد کا دوبارہ حملہ
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف سعودی جارح اتحاد
مارچ
سرینگر: ماس موﺅمنٹ کے رہنماﺅں کا شہیدمحمد یوسف بیگ کو خراج عقیدت
?️ 23 مارچ 2024سرینگر : (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر
مارچ
حماس نے 2021 کے پارلیمانی انتخابات کے لیئے اپنے انتخابی امیدواروں کی فہرست جاری کردی
?️ 30 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے 2021 کے
مارچ
بیٹیاں نہ ہونے کا بیان دینے پرکردار کشی کی گئی، بیٹوں کو بددعائیں دی گئیں، صاحبہ
?️ 7 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) اداکارہ صاحبہ کے مطابق انہیں بیٹیاں نہ ہونے پر
جون
پیغام رساں کی شناخت ظاہر کرنے پر ایف بی آر کی سرزنش
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس چھپا کر
اپریل
یورپی یونین کا جھوٹ سامنے آیا
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:جہاں غزہ کی جنگ کے خلاف دنیا میں رائے عامہ کا
اکتوبر
28 drown in India bus crash, many of them children
?️ 6 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego