?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔
شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم نے اس امر کو سراہا کہ دونوں فریقوں نے بنیادی دلچسپی کے امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کی مکمل حمایت کی ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں دونوں فریقین بین الاقوامی فورم پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے نومبر 2024 میں منعقد ہونے والے انتیسویں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز کوپ۔
29 کے میزبان شہر کے طور پر باکو کے انتخاب پر وزیر خارجہ بیراموف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اس اہم ایونٹ کے کامیاب نتائج کو یقینی بنانے کے لئے آذربائیجان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ جون 2023 میں باکو کے دورے کے دوران صدر الہام علیوف کے ساتھ اپنی نتیجہ خیز بات چیت کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر کو اس سال کے آخر میں پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لئے اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔
آذربائیجان وزیر خارجہ نے مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اپنی اور پاکستانی وزیر خارجہ کے درمیان جمعرات کو ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے آذربائیجان کی قیادت کی جانب سے وزیراعظم کو نیک خواہشات کا پیغام دیا اور انہیں آذربائیجان کی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی بھرپور خواہش کا یقین دلایا۔ وزیر خارجہ بیراموف نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اردن میں اخوان المسلمین پر پابندی کے اسباب
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: اردن کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اخوان
اپریل
شامی صدر اور عمان کے بادشاہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام کے صدر بشار اسد اور عمان کے سلطان ہیثم بن
اپریل
پی آئی اے کی نیلامی کل ہوگی، فوجی فرٹیلائزر دستبردار، تین بولی دہندگان میدان میں باقی
?️ 22 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نجکاری کمیشن کل (23 دسمبر بروز منگل کو)
دسمبر
مریم اورنگزیب کی جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام تبدیلی کی تردید
?️ 1 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف
جولائی
شرم کا مقام ہے، شلوار قمیض پہننے پر ہوٹل میں داخلہ نہ دینے پر شوبز شخصیات کا رد عمل
?️ 12 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی کے ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے شلوار قمیض
جولائی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس
?️ 27 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری شدید
اگست
آرمی چیف نے عید کہاں گزاری
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جہاں پورے ملک کے لوگوں نے عید اپنے
مئی
حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں ناکامی پر تل ابیب سیخ پا ہوگیا
?️ 1 دسمبر 2025 حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں ناکامی پر تل ابیب
دسمبر