وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیرمقدم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہوں، جس کا مقصد غزہ میں جنگ کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا یہ بھی پختہ یقین ہے کہ صدر ٹرمپ اس نہایت اہم اور فوری معاہدے کو حقیقت بنانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کی قیادت اور اس جنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے اہم کردار کی تعریف کرتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرا یہ بھی پختہ یقین ہے کہ دو ریاستی حل کا نفاذ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔

امن منصوبے کی شرائط کے حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ امریکی، بیرونی اور اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والے منصوبے کی لیک شدہ کاپیوں کے مطابق امریکی صدر کے امن منصوبے میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پانے کے 48 گھنٹوں کے اندر تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا، ان کی واپسی کے بعد اسرائیل عمر قید کی سزا کاٹنے والے سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا۔

امن کے لیے آمادہ ہونے والے حماس کے ارکان کو عام معافی اور غزہ سے محفوظ راستہ دیا جائے گا، اور اس گروپ کا مستقبل میں علاقے میں کوئی کردار نہیں ہوگا، نیز حماس کے تمام عسکری ڈھانچے تباہ کیے جائیں گے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) آہستہ آہستہ غزہ سے انخلا کریں گی اور غزہ کو ایک عبوری حکومت کے ذریعے چلایا جائے گا۔

یہ منصوبہ ٹرمپ انتظامیہ کے پچھلے مؤقف میں ایک بڑا تغیر دکھاتا ہے، جو اس سے قبل غزہ کی پوری آبادی (2.1 ملین) کو منتقل کرنے اور غزہ کو امریکی ملکیتی ’ ریویرا’ میں بدلنے کی حامی تھی۔

تازہ ترین تجویز فلسطینیوں کو غزہ میں ہی رہنے کی ترغیب دیتی ہے۔

یہ منصوبہ فلسطینیوں کی مستقبل کی ریاست کے لیے خواہشات کو بھی تسلیم کرتا ہے اور فلسطینی اتھارٹی کے لیے علاقے میں مستقبل کے کردار کی گنجائش رکھتا ہے، بشرطیکہ وہ اصلاحات کرے۔

دوسری جانب، آج وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا تھا کہ اسرائیل اور حماس غزہ میں جنگ ختم کرنے اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن قائم کرنے کے لیے ایک فریم ورک معاہدے پر پہنچنے کے ’ بہت قریب’ ہیں۔

کیرولین لیوٹ نے ’ فاکس اینڈ فرینڈز’ پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ 21 نکاتی امن منصوبے پر بات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ٹرمپ قطر کی قیادت سے بھی بات کریں گے جو حماس کے ساتھ ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ’ دونوں فریقوں کے لیے ایک معقول معاہدہ طے کرنے کے لیے دونوں کو کچھ نہ کچھ قربانی دینی ہوگی اور ممکن ہے میز سے تھوڑے ناخوش ہو کر اٹھیں، لیکن بالآخر یہی اس تنازع کو ختم کرنے کا راستہ ہے۔’

خیال رہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہو رہی ہے جس میں ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ توسیع کا فیصلہ

?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے

فرانس اور جرمنی کے یوکرین کے لیے امن منصوبے

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: فرانس کے صدر نے اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ

بین گوئر؛ سلامتی پیدا کرنے کے وعدے سے لے کر افراتفری اور بدنظمی کی ترسیل تک

?️ 8 جون 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر جرائم کے تسلسل اور

بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر

?️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو پاکستان

شام میں فوجی بس پر دہشت گردوں کا حملہ

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گرد عناصر نے

غزہ میں 20 لاکھ فلسطینیوں کا بھوکا رہنا جائز اور اخلاقی ہے: صیہونی وزیر

?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی کابینہ کے وزیر بیٹسلیل اسموٹریچ نے نسل

امریکہ یوکرین اور غزہ کی جنگ سے کیا چاہتا ہے؟

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: اگرچہ یوکرین اور غزہ کے بحران الگ الگ ہیں لیکن

ٹرمپ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، امریکا سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے: شہبازشریف

?️ 27 ستمبر 2025نیوجرسی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے