?️
بیجنگ (سچ خبریں) چینی صدر نے پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی اور سی پیک کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے دونوں ممالک کے آپسی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کردیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان چین کے ساتھ کھڑا رہے ۔
ان خیالات کا اظہار چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے دفاع میں شانہ بشانہ ہے اور پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حمایت کرتا رہے گا۔
چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے سی پیک کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بدلتی دنیا میں چین اور پاکستان کے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی اور سی پیک کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں اور پاک چین عوام کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کو تیار ہیں۔
چینی صدر نے کہا کہ چین بین الاقوامی معاملات میں عدل و انصاف کی حمایت کرتا ہے اور یو این جیسے فورمز پر پاکستان کے ساتھ تعاون اور حمایت جاری رکھے گا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان چین کے ساتھ کھڑا رہے ۔وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کو فروغ دینے کےلیے تیار ہے۔


مشہور خبریں۔
تربیلا اور چشمہ کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ منگلا ڈیم مکمل بھرگیا
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تربیلا اور چشمہ کے بعد پاکستان کا سب
اکتوبر
امریکی سینیٹر کی قرارداد کا بنیادی مرکز کہاں ہے ؟
?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے
دسمبر
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد، اسدعمر کی درخواست منظور
?️ 14 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر سے
ستمبر
مصر میں رمضان کا موسم
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے مصری عوام کا
اپریل
آئندہ تاریخوں پر عمران خان کو عدالتوں میں پیش ہونا پڑے گا ورنہ پیش کردیا جائے گا، وزیر داخلہ
?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے
مارچ
کرائے کے انقلابیوں نے روز ایک نیا بیانیہ بیچنا ہوتا ہے۔ عظمی بخاری
?️ 16 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
جولائی
کیا ہر ملک امریکہ سے پوچھ کر جنگ کرتا ہے؟ ٹرمپ کا دعوی
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار
ستمبر
دو صہیونی بسوں میں مشتبہ آتشزدگی
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی کہ مقبوضہ فلسطین کے وسط
جون