?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد امریکہ پہنچے، وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم امریکا میں اقوام متحدہ کے اہم ترین اجلاس میں شرکت کے علاوہ مسلم رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔ شہباز شریف کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد دوبارہ لندن واپسی متوقع ہے جہاں وہ اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر مبذول کرائیں گے، خاص طور پر غزہ میں جاری انسانی بحران کو اجاگر کریں گے اور فلسطینی عوام کی تکالیف ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیں گے۔ وہ علاقائی سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور پائیدار ترقی جیسے اہم امور پر بھی پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ چکے ہیں، ان کا شیڈول خاصا مصروف ہے، وہ وزیراعظم کے ساتھ اہم اجلاسوں میں شریک ہونے کے علاوہ متعدد وزارتی و اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی کریں گے اور اپنے ہم منصبوں سے درجن سے زائد دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی عوام ملک میں تبدیلی چاہتی ہے: بلاول بھٹو زرداری
?️ 27 فروری 2021کوہاٹ (سچ خبریں) کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی
فروری
حماس: ٹرمپ کو نیتن یاہو کی بلیک میلنگ سے باز نہیں آنا چاہیے
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: حماس کے ایک سینیئر رہنما محمد نازل نے کہا کہ
دسمبر
ایک ایم 16 بندوق کے ساتھ اسرائیلی فوج کو شکست دینے والا فلسطینی مجاہد
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے محمد دراغمہ کی بہادری اور تیاسیر آپریشن کی
فروری
یمن میں منصفانہ اور باعزت امن ہونا چاہیے:المشاط
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ نے اس ملک میں
جنوری
عمران خان نے واضح کیا جتنے مرضی ایسے ججز لاکر بٹھا دیں، ڈیل نہیں کروں گا، علیمہ خان
?️ 20 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی
جنوری
حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر سیاحت پر مکمل پابندی عائد
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش
اپریل
بحرین میں گرفتاریوں کا بازار گرم
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:بحرین کے انسانی حقوق کے ایک مرکز نے بحرین کے عوامی
فروری
اسرائیل کی سازش پر بیری کا فیصلہ کن جواب
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: گذشتہ ہفتوں میں لبنان کی حکومت اور صدارت کی کمزوری
مارچ