?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے مسلم لیگ (ن) نائب صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرح بیماری کو بہانہ کر ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں انہوں نے اپوزیشن (پی ڈی ایم) کی پالیسیوں کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مستقبل کے بارے میں غیرواضح پالیسی کا اقرار کرلیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے گزشتہ روز جلسے میں اقرار کرلیا کہ وہ پی ڈی ایم کے مستقبل کے بارے میں اندھیرے میں ہیں۔
علاوہ ازیں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی سرجری سے متعلق آگاہ کیا کہ پاکستان میں علاج نہیں ہوسکتا اب سمجھ نہیں آتا کہ اس خاندان میں ایسی بیماریاں آتی ہیں جس کا علاج پاکستان میں نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز بیرون ملک جانے کے لیے راہ ہموار کررہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر سے متعلق فیصلہ عدالت کریں گی لیکن ہمارا کوئی ارادہ نہیں انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔
نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد لندن میں علاج کی نیت سے گئے لیکن انہوں نے وہاں سے سیاست شروع کردی اور ہم مفرور ملزم کے پاسپورٹ کی تجدید کرکے معاونت فراہم نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ان کی واپسی کے لیے ٹریول ڈاکومنٹ جاری کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کی بیرون ملک سرجری پر آج کے اجلاس میں کوئی بات نہیں ہوئی۔علاوہ ازیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آج شام تک سینیٹ کے امیدواروں کے نام فائنل ہوجائیں گے سینیٹ کے انتخابات میں شفافیت لانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے جو کاوشیں رہی ہیں وہ عوام کے سامنے ہے۔
انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرکے کہا کہ ان لوگوں نے پیسے کی بنیاد پر سینیٹ کی نشستیں خریدی اور پیسے کے کلچر کو عام کیا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ جس فرد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہو، اسے پاسپورٹ جاری نہیں کیا جاسکتا اور نہ اس کی تجدید ہوسکتی ہے لیکن اگر نواز شریف واپس ملک میں آنا چاہیں تو 72 گھنٹوں میں ایمرجنسی ٹریولنگ ڈاکیومنٹ (ای ٹی ڈی) جاری کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ آج رات 12 بجے نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہورہی ہے، 20 اگست 2018 سے نواز شریف اور مریم نواز کا نام قومی احتساب بیورو (نیب) کی ہدایت پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
غیر ملکی عازمین کے سعودی عرب میں داخلے کی شرائط
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: بیرون ملک مصری ورکرز یونین کے نائب صدر عادل حنفی نے
دسمبر
ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار
نومبر
ایرانی جوہری پروگرام بین الاقوامی جانبدارانہ نظام کا منطقی جواب ہے: پاکستانی ماہر
?️ 28 جولائی 2025ایرانی جوہری پروگرام بین الاقوامی جانبدارانہ نظام کا منطقی جواب ہے: پاکستانی
جولائی
دنیا کے دیگر ممالک امریکہ کے اس کے حق پر ہونے کے موقف سے متفق نہیں:کسنجر
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سابق وزیر خارجہ اور تجربہ کار امریکی سیاست دان ہنری کسنجر
مئی
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں چودھویں بین الاقوامی ہفتۂ غدیر کے پروگرامز کا اعلان
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے میڈیا سیل نے ایک پریس
جون
بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں، اویس لغاری
?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے
اکتوبر
الیکشن کمیشن نے فضل الرحمان پر لگائی روک
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے سربراہ جےیوآئی(ف) مولانا فضل
فروری
حماس: غزہ میں صیہونی جرائم کا تسلسل نیتن یاہو کے دعووں کو بے نقاب کرتا ہے
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کے خلاف قابض حکومت کے نسل کشی کے جرائم
اکتوبر