?️
سچ خبریں:ایک نئے سروے کے مطابق امریکہ میں نصف کے قریب شہری نہیں جانتے کہ یوم آزادی کیوں منایا جاتا ہے، جبکہ 250 ویں سالگرہ سے قبل قومی شناخت، تاریخی شعور اور سیاسی تقسیم پر گہرے سوالات اٹھ رہے ہیں۔
ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکہ کے 250 ویں یوم آزادی کی تقریبات سے قبل عوام میں تاریخی شعور کی کمی اور قومی شناخت کے حوالے سے اہم خدشات سامنے آئے ہیں۔
امریکی تھنک ٹینک کے ٹو کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق 250 ویں سالگرہ کے موقع پر صرف ۵۳ فیصد افراد ہی درست طور پر یہ شناخت کر سکے کہ ۴ جولائی کو یوم آزادی کے طور پر امریکہ کے اعلامیہ آزادی کی منظوری منائی جاتی ہے، جبکہ باقی افراد اس دن کی اصل اہمیت سے لاعلم رہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 46 فیصد امریکیوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ وہ کس چیز کی تقریبات مناتے ہیں، جن میں 61 فیصد نوجوان نسل بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ 58 فیصد شرکاء امریکی آئین کے بنیادی مقصد کی وضاحت نہیں کر سکے، جبکہ 57 فیصد یہ بھی واضح نہ کر سکے کہ امریکہ نے برطانیہ سے آزادی کیوں حاصل کی اور محدود اختیارات والی حکومت کیوں تشکیل دی گئی۔
یہ نتائج ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر حب الوطنی کے رجحانات پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
اگرچہ سروے میں شامل 86 فیصد افراد نے امریکی ہونے پر فخر کا اظہار کیا، تاہم 60 فیصد کا ماننا ہے کہ ان کا ملک اپنی بنیادی اقدار سے دور ہو چکا ہے۔
مزید برآں 56 فیصد افراد نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ آیا امریکہ آئندہ 50 برسوں میں بھی ایک آزاد ملک کے طور پر برقرار رہ سکے گا۔ ان میں سے بیشتر نے بدعنوانی، طاقت کے ارتکاز اور بنیادی اصولوں سے انحراف کو بڑی وجوہات قرار دیا۔
سروے کے شرکاء نے آزادی اظہار، حق رائے دہی، قانون کے سامنے مساوات، مذہبی آزادی اور منصفانہ عدالتی عمل کو سب سے اہم آئینی تحفظات قرار دیا۔
دوسری جانب ایک اور سروے (روئٹرز / ایپسوس) میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ بڑی تعداد میں امریکی شہری اپنے ملک کے آئندہ 250 برس تک وجود پر شکوک و شبہات رکھتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 5 میں سے 2 افراد کا خیال ہے کہ امریکہ بطور آزاد ریاست اگلے 250 سال تک برقرار نہیں رہ سکے گا، جو ملک کے اندر گہری نظریاتی تقسیم کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس سروے کے مطابق 38 فیصد افراد، جن میں 40 فیصد ڈیموکریٹس اور 26 فیصد ریپبلکن شامل ہیں، سمجھتے ہیں کہ امریکہ کا مستقبل بطور ایک مستقل ریاست غیر یقینی ہے، جبکہ 62 فیصد افراد اس کے تسلسل پر یقین رکھتے ہیں۔
مزید یہ کہ بہت سے امریکی شہریوں نے، جن میں ڈیموکریٹس کا ایک چوتھائی اور ریپبلکنز کا نصف حصہ شامل ہے، کہا کہ 250 ویں سالگرہ کی تقریبات حد سے زیادہ سیاسی ہو چکی ہیں۔
امریکہ میں یوم آزادی کی تقریبات کے انداز پر بھی اختلافات پائے جاتے ہیں، جہاں 52 فیصد ریپبلکنز قومی پرچم کے رنگوں والے لباس کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ ڈیموکریٹس میں یہ شرح صرف 20 فیصد ہے۔ اسی طرح تقریبات میں شرکت کے رجحان میں بھی واضح فرق پایا جاتا ہے۔
امریکہ کے 250 ویں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کوہ راشمور میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر سے ہوا، جبکہ آئندہ تقریبات میں فضائی مظاہرے، آتش بازی اور دیگر سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی جن میں ان کی شرکت متوقع ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ان تقریبات کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے خود کو مرکزی حیثیت میں رکھا ہے اور مبصرین کے مطابق وہ اسے آئندہ وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی سیاسی مہم کے طور پر بھی استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل آتلانٹک کی ایک رپورٹ میں بھی الزام لگایا گیا تھا کہ ٹرمپ ان تقریبات کو قومی اتحاد کے بجائے ذاتی سیاسی شو میں تبدیل کر رہے ہیں، اور اسے بعض حلقے ٹرمپ ڈے کے طور پر پیش کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کیلئے کام کرتا رہے گا، وزیراعظم
?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
جون
مضبوط دفاعی قوت، قوم کے اتحاد نے دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ فضل الرحمان
?️ 10 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نےکہا
مئی
آرمینیا میں واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان مقابلہ
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: آرمینیائی وزیر دفاع سورین پاپیکیان کی پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ
دسمبر
امریکہ دنیا کی غیر متنازعہ طاقت نہیں رہا
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کی حال ہی میں افشا ہونے والی دستاویزات
اپریل
صیہونیوں کے تعلقات بحال کروانے کا امریکی مقصد؛امریکی عہدیدار کی زبانی
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ صیہونی
اکتوبر
کیا نیتن یاہو اس وقت کوئی معاہدہ کرنے کے پوزیشن میں ہیں؟ سی این این کی رپورٹ
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ایک باخبر ذریعے نے سی این این
فروری
امریکہ نے عراق میں اپنی افواج کی موجودگی کے بارے میں اہم اعلان کردیا
?️ 28 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ نے عراق میں اپنی افواج کی موجودگی کے
جولائی
اماراتی اہلکار کا سوڈان جنگ کو روکنے کا دعویٰ، خود امارات کے کردار پر سوال برقرار
?️ 23 نومبر 2025اماراتی اہلکار کا سوڈان جنگ کو روکنے کا دعویٰ، خود امارات کے
نومبر