🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) لاہور دھماکے بعد وزارت داخلہ نے صوبوں اور سیکیورٹی اداروں کو ہدایت نامہ جاری کردیا، دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔ ہم نیوز کے مطابق لاہور دھماکے بعد وزارت داخلہ نے صوبوں اور سیکیورٹی اداروں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے صوبوں کو سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے چیف سیکریٹریز ،پولیس ،رینجرز اور ایف سی کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر سیکیورٹی کو فل پروف بنایا جائے۔ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ انارکلی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کے واقعہ میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سانحہ انارکلی کے دونوں سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے، جنہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ سانحہ انارکلی کے دونوں سہولت کاروں کو جمعہ کی صبح راوی روڈ سے حراست میں لیا گیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔
دونوں سہولت کاروں کی گرفتاری جائے وقوعہ کے گردونواح کے علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی بیک ٹریک کرنے پر عمل میں آئی ہے۔ سانحہ انارکلی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق انارکلی بم دھماکے میں ملک دشمن قوتیں ملوث پائی گئی ہیں، جن کے واضح ثبوت حاصل کر لئے گئے ہیں، جس کی روشنی میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سانحہ انارکلی کی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اسے پنجاب کے مختلف اضلاع تک پھیلا دیا ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کی صبح تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر نصب پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جانب سے لگائے گئے نجی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے سانحہ انارکلی کے ملزمان کی تصاویر حاصل کر لیں، جن کی نشاندہی کا عمل کیے جانے کے بعد تینوں دہشت گردوں کی تصاویر نادرا کو بھجوا دی گئی تھیں، کلوزسرکٹ فوٹیجز سے تین مشتبہ افراد کی نشاندہی کرلی گئی تھی جس کے بعد تمام افراد کے چہروں کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد دھماکے سے قبل جائے وقوعہ کے ارد گرد دیکھے گئے تاہم پولیس تفتیش مکمل ہونے تک کسی کو حتمی ملزم قرار نہیں دے سکتے ،مشتبہ افراد کا ریکارڈ حاصل کرکے کردار کا تعین ہوگا۔
مشہور خبریں۔
پنجاب میں عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی
🗓️ 13 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں عوامی رابطہ
اپریل
اگر میں وزیراعظم ہوتا تو کیا کرتا:صیہونی حزب اختلاف کے سربراہ
🗓️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حزب اختلاف کی تحریک کے سربراہ نے غزہ جنگ
اپریل
مقبوضہ گولان کو یہودی علاقہ بنانے کے لیے صیہونیوں کا کروڑوں ڈالر کا منصوبہ
🗓️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کل امریکہ کی حمایت سے گولان کو یہودی علاقہ
دسمبر
بن زائد کے بارے میں نیتن یاہو کا اہم انکشاف
🗓️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم کا کہناہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد
مارچ
یمن جنگ میں سعودی عرب کی شکست کی متعدد وجوہات
🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں:یمن جنگ اب سعودی شکست کے کئی پہلوؤں کے انکشاف کے
مئی
تل ابیب اور ریاض کی ایک نئی کہانی
🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:جو بائیڈن نے سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات
جولائی
بجلی کے نرخوں میں اضافے سے صنعتی پیداوار متاثر، مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ
🗓️ 15 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری برادری نے’یکساں قومی ٹیرف’ میں 4.95 روپے
جولائی
پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
🗓️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے ایف آئی اے کی
اکتوبر