?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارتِ خزانہ اور توانائی کی مخالفت کے باوجود حکومت نے 30 کروڑ ڈالر لاگت کے پائپ لائن منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جسے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اسٹریٹجک سرمایہ کاری قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ اور توانائی کے شدید تحفظات کے باوجود حکومت نے 477 کلومیٹر طویل ماچیکے۔تھالیان۔تاروجبہ وائٹ آئل پائپ لائن کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل پر ڈالر میں منافع کی ضمانت دے دی ہے، جس پر 30 کروڑ ڈالر لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔
یہ منصوبہ حکومت سے حکومت کی بنیاد پر آذربائیجان کی سرکاری آئل کمپنی (سوکار)، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے مشترکہ منصوبے کے تحت مکمل کیا جائے گا، اسے آذربائیجان کی جانب سے اسٹریٹجک سرمایہ کاری قرار دیا گیا ہے، جب کہ ایف ڈبلیو او طویل عرصے سے اسے مقامی وسائل سے چلانے پر زور دیتا رہا ہے۔
حالیہ اجلاس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیٹرولیم ڈویژن کی تجویز کردہ شرائط کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور مستقبل میں سرمایہ کاری لانے میں مددگار ہوگا۔
تاہم ڈان کو موصول ہونے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے ڈالر میں منافع دینے کے خلاف خبردار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آزاد بجلی گھروں (آئی پی پیز) کے تجربے سے سبق سیکھنا چاہیے تھا اور ساتھ ہی اخراجات اور داخلی منافع کی شرح (آئی آر آر) کا تفصیلی جائزہ لینے پر بھی زور دیا۔
سوکار نے اپنی سرمایہ کاری کو شپ اینڈ پے ماڈل سے مشروط کیا، جو آزاد بجلی گھروں کے ٹیک اینڈ پے ماڈل سے مشابہ ہے، جس کے تحت پائپ لائن کی سالانہ گنجائش 70 سے 80 لاکھ ٹن کے لیے ادائیگی لازمی ہوگی، چاہے حقیقی ترسیل کم ہو۔
وزارتِ خزانہ نے بھی اعتراضات اٹھائے اور واضح کیا کہ ڈالر پر مبنی منافع صرف غیر ملکی سرمایہ کاری کی صورت میں ہونا چاہیے۔
وزارت نے کہا کہ اگر مقامی فنانسنگ استعمال ہو تو یہ شرط لاگو نہ ہو۔
مزید برآں وزارت نے ادائیگی کی مدت چار سے بڑھا کر سات سال کرنے کی سفارش کی تاکہ ابتدائی مرحلے میں شرحِ ٹیرف پر دباؤ کم کیا جا سکے اور شرحِ سود اور سرمایہ لاگت (ڈبلیو اے سی سی) کے بارے میں مزید حقیقت پسندانہ اندازے اپنانے پر زور دیا۔
ان خدشات کے باوجود پیٹرولیم ڈویژن نے مؤقف اختیار کیا کہ ان تجاویز کو شامل کرنے سے منصوبہ سرمایہ کاروں کے لیے غیر پرکشش ہو جائے گا۔
ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے دونوں وزارتوں کے اعتراضات مسترد کر دیے اور اس پائپ لائن کو غیر ملکی سرمایہ کاری کھولنے کا ایک اسٹریٹجک موقع قرار دیا۔
ایف ڈبلیو او نے ابتدائی طور پر 14.6 فیصد آئی آر آر اور 25 فیصد ایکویٹی آئی آر آر تجویز کی تھی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا کہ منصوبے کی حتمی لاگت کا انحصار مالی اور عملی ماڈل پر ہوگا۔
ای سی سی نے جزوی طور پر خدشات دور کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ڈالر میں واپسی صرف اس صورت میں ہوگی جب غیر ملکی سرمایہ کاری شامل ہو۔
فی الحال پاکستان میں تقریباً 70 فیصد پیٹرولیم مصنوعات سڑک کے ذریعے، 28 فیصد کراچی سے ماچیکے تک موجودہ پائپ لائن کے ذریعے اور صرف 2 فیصد ریل کے ذریعے منتقل کی جاتی ہیں، نئی پائپ لائن کا مقصد تیل کی ترسیل کا بڑا حصہ پائپ لائن کے ذریعے منتقل کرنا ہے تاکہ اخراجات اور غیر مؤثریت کو کم کیا جا سکے۔
منظور شدہ فریم ورک کے تحت اوگرا ترسیلی ٹیرف کو امریکی ڈالر میں مقرر کرنے کی اجازت دے گا اور پائپ لائن کو تیل کی ترسیل کا بنیادی ذریعہ قرار دے گا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیاں لازمی طور پر سالانہ کم از کم پائپ لائن حجم کی یقین دہانی کرائیں گی، کمی کی صورت میں اس کا ازالہ ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (آئی ایف ای ایم) کے ذریعے کیا جائے گا اور اگر مجموعی وعدے مقررہ حد سے کم رہے تو کمی قومی آئی ایف ای ایم میکانزم کے ذریعے پوری کی جائے گی۔
ایف ڈبلیو او پہلے ہی ماچیکے۔تھالیان سیکشن کے لیے نظرِ ثانی شدہ ٹیرف درخواست جمع کرا چکا ہے، جسے اوگرا نے قبول کر لیا ہے۔
تھالیان۔تاروجبہ سیکشن کے لیے علیحدہ درخواست زیر غور ہے، اگرچہ اوگرا نے عارضی طور پر ڈالر پر مبنی ٹیرف کا تعین کر دیا ہے لیکن اس کی تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
راولپنڈی: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 5 نومبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے موٹر وے ٹھٹہ
نومبر
60,000 سے زیادہ سوڈانی تنازعات سے مصر فرار
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے اعلان کیا کہ سوڈان میں
مئی
2024 ڈرون جنگ میں حماس کی کامیابی کا سال رہا
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ اپنے 453 ویں دن میں داخل ہو گئی
جنوری
امریکی صدارتی انتخابات میں اہم مسائل
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کے 4 سالہ
فروری
نیتن یاہو نے اسرائیل کو مکمل شکست دے دی: ایہود بارک
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ میں فوج اور اس حکومت کی کابینہ
جون
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا اجلاس
?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹر طاہر بزنجو کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ
دسمبر
وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے صدر مملکت کو رپورٹ ارسال
?️ 24 اپریل 2022لاہور:(سچ خبریں) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت عارف علوی
اپریل
ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی تمام پابندیاں بحال کی جائیں: لیپڈ
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: بدھ کی صبح 15 جون کو اسرائیلی وزیر خارجہ Yair
جون