🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج نیوزی لینڈ کے سکیورٹی انچارج نے ہمیں بتایا کہ سکیورٹی تھریٹ ہیں، پاکستان کی تمام مسلح افواج سکیورٹی پر موجود تھی، ہم نے کہا کہ کے بغیر تماشائیوں کے میچ کھیلیں لیکن وہ نہیں مانے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس دورے کو ایک سازش کے زریعے ختم کیا گیا ہے، جس کی بھی سازش ہے میں نام نہیں لوں گا اور اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے بات کی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں لگتا ٹیم کے باہر نکلتے ہی حملہ ہو سکتا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کوئی تھرٹ نہیں تھا، جب ہمارے سیکیورٹی اداروں نے ان کے اداروں سے بات کی تو ان کے پاس کوئی ذمہ دار شواہد نہ تھے، ہمارے تمام اداروں نے کام کیا اور انہیں منانے کرنے کی کوشش کی ہے، دستانے پہنے ہوئے ہاتھ ہمیں قربانی کا بکرا بنانے چاہتے تھے حالانکہ نیوزی لینڈ ٹیم نے چار ماہ پہلے سکیورٹی ٹیم یہاں بھیجی تھی اور یہ سب کچھ انہوں نے کلیئر کیا ۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے حامی ہیں، ہم نے تمام ممالک کو افغانستان سے انخلاء میں مدد کی ہے، آج 17 دن ہوئے ہیں افغانستان حکومت اور ہم وہاں امن چاہتے ہیں، ہم کبھی نہیں چاہتے کہ افغنستان میں کوئی بھوکا مرے، ہماری فورسز کی موجودگی میں طورخم اور چمن بارڈر محفوظ ہے۔
مشہور خبریں۔
کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکہ
🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کے انٹرنشینل کرکٹ اسٹیڈیم میں شپیزا
جولائی
بعض عرب حکمرانوں کو فلسطین کا نام سننا بھی گوارہ نہیں:جہاد اسلامی
🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی تحریک جہاد اسلامی نے فلسطین کے تئیں بعض
ستمبر
روس دفاعی نظام سے زمینی اہداف پر حملہ کرتا ہے: لندن کا دعویٰ
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں: ڈان باس کے علاقے میں روسی اور یوکرائنی افواج کے
جولائی
نیتن یاہو اور لیپڈ کے درمیان کنیسٹ میں جھگڑا؛ وجہ؟
🗓️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل نے اپنی ایک
فروری
بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر وزارت خارجہ کا رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 23 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا
جولائی
پاک فوج برطانیہ کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے کی خواہاں ہے:آرمی چیف
🗓️ 24 مارچ 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی کمانڈر
مارچ
امریکی ہتھیاروں سے یمنی عوام کا قتل عام کیا جاتا ہے :یمنی وزارت خارجہ
🗓️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری عہدہ دار نے جارح
دسمبر
پاکستانی قوم فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: فواد چوہدری
🗓️ 13 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی
مئی