?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب نے جہلم پنڈدادن روڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وارنٹ تعمیل کروانے کی اجازت دے دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت میں سماعت ہوئی، نیب حکام اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب حکام کا کہنا تھا کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق انکوائری میں فواد چوہدری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے سیکشن 24 اے کے تحت فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، وہ اس وقت جوڈیشل اور عدالت کی کسٹڈی میں ہیں۔
نیب حکام نے استدعا کی کہ فواد چوہدری سے وارنٹ کی تعمیل کرانے کی اجازت دی جائے۔
بعد ازاں، عدالت نے نیب حکام کو فواد چوہدری سے وارنٹ کی تعمیل کرانے کی اجازت دے دی، ساتھ ہی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا کہ وہ تعمیل کروائے۔
قبل ازیں، نیب نے جہلم پنڈدادن روڈ کیس میں فوادچوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کے وارنٹ جہلم پنڈدادن روڈ کیس میں جاری کیے گئے ہیں، وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیا جائے، عدالت پیشی کے بعد انکوائری کا آغاز ہوگا۔
فواد چوہدری پر چکوال کے علاقے میں روڈ کی تعمیر میں کمیشن لینے کا الزام ہے، جس پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز (15 دسمبر) راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں سابق وفاقی فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کردی تھی۔
اس سے قبل 11 دسمبر کو راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
جبکہ (10 دسمبر) کو فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ 4 نومبر کو فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا تھا، رہنما استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے ’ڈان نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔
5 نومبر کو سابق وفاقی وزیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، فواد چوہدری کو ظہیر نامی شخص کی جانب سے درج ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا تھا، ایف آئی آر عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔
پولیس نے عدالت سے 5 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے فواد چوہدری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
7 نومبر کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کردی تھی۔
مشہور خبریں۔
شاہینوں نے گھس کر مارا، اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کردیا۔ عظمی بخاری
?️ 11 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے
مئی
شہید قاسم سلیمانی کا خواب پورا ہونے والا ہے
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کی بچوں کو مارنے والی حکومت کو غزہ جنگ کے
جون
اسلام آباد میں طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی
نومبر
صیہونی طیارے کی سعودی عرب میں آمد
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ایک صیہونی طیارے کی سعودی عرب کے
مئی
امریکہ مشرق وسطیٰ میں کس چیز کی تلاش میں ہے ؟
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے کہا کہ امریکہ کو انتشار کی ضرورت
اکتوبر
بھارت میں حجاب پر پابندی؛ خواتین کی آزادی کے خلاف
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں ہندوستان میں حجاب پر پابندی ایک گرما گرم
فروری
اسرائیل کی صورتحال پر امریکہ کا رد عمل
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:امریکی حکام نے صیہونی جارحیت کی حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا
مئی
سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل سے
فروری