نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی چوہدری شجاعت کے گھر پر چھاپے کی مذمت

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے اُن کی رہائش گاہ جانے والی پولیس ٹیم نے صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کے گھر دھاوا بول دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ’کسی کو بھی کسی غیر قانونی اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی، میں اس وقت مدینہ میں ہوں اور تمام صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لے رہا ہوں‘۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ جان کر افسوس ہوا کہ ٹیم چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے گئی تھی لیکن چوہدری شجاعت کے گھر پر دھاوا بول دیا جس میں چوہدری سالک حسین (چوہدری شجاعت کے بیٹے) زخمی ہو گئے۔

تاہم محسن نقوی کے اس بیان پر پی ٹی آئی کی سینیئر رہنما شیریں مزاری نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا کہ پولیس اہلکاروں کے لیے غیر قانونی طور پر وارنٹ کے بغیر پرویز الہٰی کے گھر میں گھسنا کیوں ٹھیک ہے اور یہی سلوک صرف چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ کرنا ہی قابل مذمت کیوں ہے’۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’حفاظتی ضمانت کے باوجود رات کی تاریکی میں کسی کو گرفتار کرنا اور گھر کا گیٹ اور داخلی دروازے توڑنا مجرمانہ فعل ہے، اس غیرقانونی اقدام کی اجازت محسن نقوی نے دی‘۔

قبل ازیں سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ق) چوہدری سرور نے بھی چھاپہ مار ٹیم کی جانب سے چوہدری شجاعت کے گھر پر دھاوا بولنے کی مذمت کی۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہا ’چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر بغیر وارنٹ چھاپہ، چادر اور چار دیواری کےتقدس کو پامال کرنا قابل مذمت ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آدھی رات کو کسی کے گھر زبردستی گھسنا جمہوری طرز عمل نہیں، چوہدری شجاعت کے گھر میں ایسے حملہ آور ہونا اور ان کے گھر کے شیشے توڑنا نہایت شرمناک اور قابل تشویش ہے‘۔\

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو میں قتل و غارت کی پالیسی اپنانے کی ہمت نہیں / استقامتی محاذ پہلے سے زیادہ متحد ہے:عطوان

🗓️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ آج استقامتی

حکومتی و عسکری قیادت کا قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کرانے پر اتفاق

🗓️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی سویلین اور ملٹری ہائی کمان کے

متحدہ عرب امارات صدمے میں؛ کیا یمنی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی؟

🗓️ 23 جنوری 2022سچ خبریں:  گزشتہ ہفتے پیر کی صبح اماراتی عوام کو اچانک خوفناک آوازوں

اسلام آباد: لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز، اہلیہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

🗓️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے لال مسجد کے سابق

ہم امریکہ کے روس مخالف رویے کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کریں گے: روس

🗓️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:اسپوٹنک کے ساتھ ایک انٹرویو میں روس کے نائب وزیر خارجہ

ریاض: شام کی عرب لیگ میں واپسی سے خطے میں استحکام بحال ہوگا

🗓️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششوں

تربیلا ڈیم سے پیداوار کی کمی سے ملک میں بجلی بحران کا خدشہ

🗓️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم سے 3 ہزار

ہم یوکرین کو ایسے ہتھیار نہیں دیں گے جو روس پر فائرنگ کر سکیں: فرانس

🗓️ 16 مئی 2023سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پیر کے روز کہا کہ ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے