?️
نوشہرہ: (سچ خبریں) جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مولانا حامد الحق سمیت دیگر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جمعیت علمائے اسلام(س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ میں افغان قونصلر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ پہنچی.
مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا صاحبزادہ عبد الحق ثانی نے پڑھائی اس موقع پردرالعلوم حقانیہ اکوڑہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، درالعلوم حقانیہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جب کہ دارالعلوم میں داخلی دروازوں پر اسکینیرز نصب کئے گئے تھے.
نماز جنازہ میں شرکت کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچے جب کہ مین روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا میں افغان قونصلر جنرل محب اللہ شاکر نے بھی شرکت کی اس کے علاوہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکے میں صوابی سے تعلق رکھنے والے 2 شہدا کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی شہید عبدالوحید کی نماز جنازہ ان کے گاں زیدہ جب کہ شہید شاعر و ادیب تجمل شاہ عرف تجمل فرحان کی نماز جنازہ ان کے گاﺅں جلسئی میں ادا کی گئی اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے نوشہرہ کا دورہ کیا، دھماکے میں شہید ہونے والے نائب مہتم دالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک حامد الحق کے جنازے کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور مناسب ہدایات جاری کیں.
بعد ازاں انہوں نے ڈی پی او آفس نوشہرہ میں میٹنگ میں شرکت کی، میٹنگ میں ریجنل پولیس آفیسر نجیب الرحمان،ایس پی انوسٹیگیشن نوشہرہ اور سی ٹی ڈی افسران نے بھی شرکت کی ریجنل پولیس افیسر نے دھماکے سے ہونے والے ناقابلِ تلافی نقصان اور تفتیش میں اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی. انسپکٹر جنرل آف پولیس نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسجد مدرسہ حقانیہ جیسے مقدس مقام پر حملہ ملک دشمن عناصر کا انتہائی بزدلانہ اقدام ہے، مدرسہ حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامدالحق و دیگر کی شہادت قوم کیلئے ایک بڑا صدمہ ہے انہوں نے افسران کو کہا کہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر دھماکے کے پسِ پردہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں، دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، خیبرپختونخوا پولیس عوام کیساتھ ملکر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے.
دوسری جانب دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خارجی راستے میں ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں خود کش حملے کا مقدمہ مولانا حامد الحق حقانی کے بیٹے عبدالحق ثانی کی مدعیت میں سی ٹی ڈی مردان میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا مقدمے میں انسداددہشت گردی ،قتل سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہیں سی ٹی ڈی کی جانب سے خودکش بمبار کی شناخت میں عوام سے مدد کی اپیل کی گئی ہے اطلاع دینے والے کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے.
مشہور خبریں۔
برازیل کے صدر کی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر کڑی تنقید
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صدارتی عمارت اور برازیل کی نیشنل کانگریس پر مظاہرین اور انتخابات
جنوری
ترکی اور صیہونی ریاست کے درمیان فوجی رابطہ چینل قائم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:ایک خبری ادارے نے شام کے حوالے سے ترکی اور صہیونی
اپریل
اقوام متحدہ نے یمن میں اس سال کے آخر تک شدید قحط سے خبردار کیا
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے ایک رپورٹ میں خبردار
مارچ
گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کیلئے ایران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے ایران کے ساتھ گوادر کو 100 میگا
مارچ
نوجوانوں میں ڈپریشن کی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟
?️ 5 مئی 2021لندن (سچ خبریں) ایک اہم سوال جو ذہن میں آتا ہے وہ
مئی
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے بھارت کیخلاف ایکشن کا مطالبہ
?️ 5 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی برادری،بالخصوص اقوام متحدہ بھارت
جنوری
این سی او سی نے ویکسین نہ لگوانے والوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں اگرچہ کورونا ویکسین کی 8 کروڑ
اکتوبر
آج ہی توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کریں گے: اسد عمر
?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو
اکتوبر