🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کی صلاحیتوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے پاکستانی نوجوان دنیاکاہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کھیلوں میں نوجوانوں کی شرکت بڑھنے سےکھیلوں کا معیار بہتر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں اسپورٹس پالیسی اوراسپورٹس بورڈکےانتظامی ڈھانچے کی ازسرِنوتشکیل کاجائزہ لیاگیا۔اسپورٹس بورڈ ، نیشنل اسپورٹس پالیسی اور صوبوں سے مشاورت پر بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کا آئینی مسودہ تیار ہے ،بورڈ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی تعداد کو محدود رکھا گیا ہے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا مسودے میں کھیلوں کےفروغ اور مثبت مقابلے کی فضاکا خاص خیال رکھا گیا ہے، آئین کے تحت ادارے کا نیا انتظامی ڈھانچہ بھی تیار کیا گیا ہے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ نیا آئینی مسودہ سی سی ایل سی سے منظور ہوچکا ہے، مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز کےلیےہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
اجلاس کو صوبوں سے نیشنل اسپورٹس پالیسی کی تیاری پر مشارت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا صوبوں سےتعاون بڑھا کرمیں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھائی جائیں گی اور صوبےکھیلوں کے فروغ ،کلبز و ایسوسی ایشنز کو سہولتیں فراہم کریں گے، مقامی سطح پرصوبوں کی طرف سے اہم کھیلوں پرترجیحی توجہ دی جائے گی۔
اجلاس کو بڑے شہروں میں ہاکی ٹرف کے حوالے سے بھی بتاتے ہوئے کہا گیا کہ اسلام آباد میں ہاکی ٹرف پر کام مکمل ہے ، ہاکی ٹرف پرواہ کینٹ، فیصل آباد، کوئٹہ پشاور، مظفر آباد اور گلگت میں کام جاری ہے۔وزیراعظم نے جاری منصوبوں پرکام معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے، مقامی سطح پرکھیلوں میں شرکت سےنوجوانوں کومواقع دیےجائیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہپاکستان اسپورٹس بورڈ ریگولیٹر کے طور پر کام کرے گا، اسپورٹس بورڈ کھیلوں کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائےگا، کھیلوں میں نوجوانوں کی شرکت بڑھنے سےکھیلوں کا معیار بہتر ہوگا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوان دنیاکاہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اردنی اور ترک عوام کے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اردن اور ترکی کے عوام ایک بار پھر فلسطین کی
اکتوبر
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کہاں تک جانے والی ہے؟
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان خاص طور پر تیل اور
مئی
ہم انتخابات کو شفاف بنانا چاہتے ہیں
🗓️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ای وی
نومبر
برطانیہ اور امریکہ صیہونی حکومت کی مکمل حمایت کیوں کرتے ہیں؟
🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک بیان جاری
دسمبر
الحدیدہ میں کسی بھی سعودی حماقت کے لیے غیر یقینی نتائج
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: چند روز قبل یمنی میڈیا نے الحدیدہ بندرگاہ کو نشانہ
جنوری
ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے میں بہترین آپشن ہوں: بائیڈن
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ ان
جولائی
وفاق، صوبے 600 ارب روپے ’سرپلس‘ دینے پر متفق
🗓️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کے تحت تقریباً 15 سال
فروری
صہیونی جنرل کا غزہ کی پٹی میں دوبارہ جنگ شروع کرنے کا منصوبہ
🗓️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: ریڈیو ایف ایم 103 کے ساتھ بات چیت میں، ایسوسی
مارچ