نواز شریف کے آنے ان کے گھر والے ہی پریشان ہیں

?️

لاہور (سچ خبریں)  ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ نواز شریف صاحب کے حوالے سے بہت شور ہے ان کے آنے سے حکومت پریشان نہیں ہے بلکہ ان کے خاندان کے کچھ لوگ ضرور پریشان ہیں، مسلم لیگ ن کو سمجھ آ جانی چاہئیے کہ جیت صرف قانون کی ہوگی۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک قیدی کی واپسی میں فتح تلاش کر رہی ہے، قیدی کا ویزہ ختم ہو چکا ہے اور ن لیگ کو یہ یقین ہے نواز شریف کو اب واپس آنا پڑے گا۔
حسان خاور نے کہا کہ ہم ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، یہ تو جھولی پھیلا کر اللّٰہ سے دعا کرتے ہیں کہ ہماری صفوں میں لڑائی ہو۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بیٹھ کر کچھ لوگ پنجاب کی فکر کر رہے ہیں، پی پی رہنما پنجاب آنے کی بجائے سندھ کی حالت دیکھیں، پنجاب میں ان کے لئے کچھ نہیں ہے، زرداری صاحب کی سیاست نے بھٹو کی سیاست ختم کر دی، پوری دنیا کہہ رہی ہے سندھ کے حالات برے ہیں، پیپلزپارٹی کہتی ہے جمہوریت بہترین انتقام ہے، لگتا ہے سارے کا سارا انتقام پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ سے لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب لاہور آئیں، دہی بھلے کھائیں اور ڈیڑھ دو درجن لوگوں سے خطاب کریں اور واپس چلے جائیں کیوں کہ پنجاب میں پرفارمنس کی سیاست چلے گی، باتوں کی نہیں۔ ملک کی دلہن کراچی کا سہاگ اجاڑ دیا گیا ہے، میری درخواست ہے کہ خدا کیلئے سندھ کے عوام کی حالت پر ترس کھائیں، میں نہیں سمجھتا کہ لاہور میں آپ کی کوئی سیاسی حیثیت ہے۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی لاہور اور پنجاب کی فکر چھوڑ دیں، پیپلزپارٹی کی لاہور اور پنجاب میں کوئی سیاسی حیثیت نہیں، پیپلزپارٹی اگر پنجاب میں اپنی سیاست کو زندہ کرنا چاہتی ہے تو گورننس اور کارکردگی بہتر بنائے، ان کی سندھ میں فیل گورننس اور سیاست ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران، یمن اور حزب اللہ کی زبردست کارنامے زیاد النخالہ کی زبانی

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا کہ

کیا سپریم کورٹ نے ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا ہے؟ عظمیٰ بخاری کی زبانی

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سپریم کورٹ آف

اسرائیل میں نیو ہوپ پارٹی کے سربراہ نے بنجمن نیتن یاہو کو شدید دھمکی دے دی

?️ 15 مارچ 2021تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل میں نیو ہوپ پارٹی کے سربراہ جدعون

حکومت نے سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے کی اجازت دے دی

?️ 22 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی و سی)

ایران نے سکھایا صیہونی حکومت کو سخت سبق

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونیوں کے ہاتھوں شہید اسماعیل ھنیہ اور شہید سید حسن

اگر میں فلسطینی ہوتا تو پوری طاقت سے لڑتا: شباک سربراہ

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی شباک کے سابق سربراہ امی ایالون نے

غزہ جنگ کے 400 دن بعد ریاض اجلاس میں غزہ اور لبنان میں جنگ بندی پر غور

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:ریاض میں آج متعدد عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان کا

بھارتی آرمی چیف کے بیان پر میجر جنرل بابر افتخار کا ردعمل

?️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے